وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے قومی سمندری ہفتے کے آغاز پر مبارکباد دی
Posted On:
31 MAR 2023 9:13AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قومی سمندری ہفتہ کے ذریعے بندرگاہوں کو مرکز میں رکھ کر ساحلوں کو ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں جناب سونووال نے قومی سمندری ہفتہ کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم پر پہلے سمندری پرچم کی علامت لگانے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ قومی میری ٹائم ڈے 5 اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس دن ہندوستان کی سمندری روایت کی پُروقار تاریخ کا جشن منایا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
‘‘میری خواہش ہے کہ قومی سمندری ہفتہ ہماری خوشحال سمندری تاریخ کے ساتھ ہمارے تعلق کو مزید گہرا کرے۔ یہ بھی امید ہے کہ اس سے بندرگاہوں کو مرکز میں رکھ کر ہونے والی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے ساحلوں کواستعمال کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی’’۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ت۔ع ن۔
U-3542
(Release ID: 1912447)
Visitor Counter : 97
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam