صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اے بی ایچ اے  پر مبنی اسکین اینڈ شیئر سروس 10 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی ہسپتال کی قطاروں میں گزارنے والے وقت کو بچانے میں مدد کرتی ہے

Posted On: 29 MAR 2023 7:22AM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے) اپنی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم)  اسکیم کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں کارکردگی لانے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو فعال کر رہی ہے۔ ایسی ہی ایک سہولت اسکین اور شیئر سروس ہے جو اس پروگرام کا حصہ بننے والے  والے ہسپتالوں کے او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) بلاکس میں مریضوں کے لیے فوری رجسٹریشن میں مدد فراہم  کر رہی ہے۔ سروس کے استعمال نے اپنے آغاز کے چھ ماہ کے اندر اندر 10 لاکھ مریضوں کی رجسٹریشن کے نشانے کو عبور کر لیا ہے۔ یہ دیکھنا قابل ذکر ہے کہ سروس نے صرف پچھلے مہینے (23 فروری 2023) 5 لاکھ مریضوں کی رجسٹریشن کی ہے۔ اسکین اور شیئر سروس کا اثر اور قبولیت تعداد میں زبردست اضافے سے ظاہر ہے۔

اسکین اور شیئر سروس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، این ایچ اے، سی ای او نے کہا – “اے بی ڈی ایم کا مقصد ڈیجیٹل حل کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی نگہداشت کی ترسیل کے ایک ہموار نظام کی تعمیر کرنا ہے۔ اسکین اور شیئر فیچر کے ساتھ، ہسپتال اپنے مریضوں کو اپنے  اے بی ایچ اے پروفائل کے براہ راست اشتراک کے ذریعے ڈیجیٹل رجسٹریشن کی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اس سے مریضوں کو قطاروں میں کھڑے ہوئے بغیر اور بہت سی تفصیلات درج کیے بغیر فوری رجسٹریشن ٹوکن حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ فی الحال، یومیہ اوسط تقریباً 25,000 او پی ڈی ٹوکن ہے۔ ہم جلد ہی 1 لاکھ ٹوکن یومیہ کو عبور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ہم مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والوں کے درمیان دیگر موضوعات پر  بات چیت کے لیے اس پروگرام میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔’’

اسکین اور شیئر سروس کیو آر-کوڈ پر مبنی براہ راست معلومات کے اشتراک کے ایک سادہ طریقہ پر کام کرتی ہے۔ حصہ لینے والے ہسپتال اپنے منفرد کیو آر کوڈز اپنے مریضوں کے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر دکھاتے ہیں۔ مریض سروس کے لیے تعاون یافتہ موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کیو آر کوڈز کو اسکین کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں ( جوفی الحال اے بی ایچ  اے ایپ، آروگیہ سیتو، ڈریف کیس، پے ٹی ایم، بجاج ہیلتھ اینڈ ایکا کیئر میں دستیاب ہے)۔ اس کے بعد مریض اپنا اے بی ایچ اے (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) بناتا ہے یا اپنے موجودہ اے بی ایچ اے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرتا ہے۔ لاگ ان کرنے کے بعد، مریض فارم کو بھرے بغیر اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ہسپتال کے ساتھ براہ راست اپنا اے بی ایچ اے  پروفائل شیئر کر سکتا ہے۔ اس پیپر لیس رجسٹریشن کے نتیجے میں ٹوکن فوری طور پر تیار ہوتا ہے اس طرح مریض کو صرف اپنا اے بی ایچ اے استعمال کرکے لمبی قطار سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ سروس این ایچ اے نے 6 اکتوبر 2022 کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج(ایل ایچ ایم سی) اور شریمتی سوچیتا کرپلانی ہسپتال(ایس ایس کے ایچ) نئی دہلی میں میں متعارف کرائی تھی۔ اس کے بعد سے، 147 اضلاع کے 443 سے زیادہ ہسپتالوں نے اس سروس کو اپنایا ہے اور مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی رجسٹریشن کی قطاروں میں گزارنے والے وقت کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔ ایمس - رائے پور، این ڈی ایم سی چرک پالیکا اسپتال - نئی دہلی، ایل ایچ ایم سی اور ایس ایس کے ایچ - نئی دہلی، سر سی وی رمن جنرل اسپتال - بنگلورو اور ایل بی آر این جوائنٹ اسپتال، کانپور روڈ - لکھنؤ روزانہ 25,000  بہت  بڑی تعداد میں اے بی ایچ اے پر مبنی اسکین اور شیئر کی فعالیت کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔اسکین اور شیئر سروس کے نفاذ سے متعلق مزید اعدادوشمار اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں۔ https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/

ہسپتالوں اور ڈیجیٹل حل کمپنیوں (ڈی ایس سیز) کی جانب سے اسکین اور شیئر سروس کو اپنانے کو مزید فروغ دینے کے لیے، جو کہ صحت کی سہولیات کے لئے  اپنی ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں، اے بی ڈی ایم نے ڈیجیٹل ہیلتھ انسینٹیو اسکیم(ڈی ایچ آئی ایس) کے تحت اسکین اور شیئر لین دین کو بھی شامل کیا ہے۔ اے بی ایچ اے پر مبنی اسکین اور شیئر سروس پیش کرنے والی صحت کی سہولیات میں بھی 4 کروڑ روپے تک کی مراعات جیتنے کا موقع ہے۔ اے بی ایچ اے پر مبنی ڈیجیٹل ہیلتھ ٹرانزیکشنز کی تعداد کی بنیاد پر ڈی ایچ آئی ایس کے تحت ۔ ڈی ایچ آئی ایس کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: https://abdm.gov.in/DHIS

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3443



(Release ID: 1911679) Visitor Counter : 134