امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج بنگلورو میں 'منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی' کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے منشیات کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' کی پالیسی اپنائی ہے، منشیات کے خلاف لڑائی صرف حکومت کی لڑائی نہیں ہے، بلکہ یہ منشیات کے خلاف عوام کی لڑائی ہے

 مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں 9 کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا گیا

یکم جون 1235 سے شروع ہونے والی 75 روزہ مہم کے دوران 75 ہزار کلو گرام منشیات کو تلف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن اب تک 594620
کلو
 گرام منشیات کو تلف کیا جا چکا ہے، جن کی مجموعی مالیت 8409 کروڑ روپے ہے

 دیگر ریاستوں اور اداروں کو بھی منشیات کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے یہی نقطہ نظر اپنانا چاہیے منشیات ملک کی سلامتی اور مستقبل کی دشمن ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں وزارت داخلہ اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پوری طرح عزم بستہ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے ملک سے منشیات کے خاتمے کی مہم کے چار اہم ستون ہیں: منشیات کا پتہ لگانا، نیٹ ورک کو تباہ کرنا، مجرموں کو گرفتار کرنا ا

Posted On: 24 MAR 2023 4:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج بنگلورو، کرناٹک میں 'منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی' کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں 5 جنوبی ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں ضبط کی گئی 9 کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام منشیات تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ راشٹریہ رکشا یونیورسٹی اور کرناٹک حکومت کے درمیان شیموگا میں یونیورسٹی کا نیا کیمپس کھولنے کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YTRC.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے منشیات کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی اپنائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یکم جون 2022 سے شروع ہونے والی 75 روزہ مہم کے دوران امرت مہوتسو کے تحت 75 ہزار کلو گرام منشیات تلف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اب تک 8409 کروڑ روپے مالیت کی 584620کلو گرام منشیات کو تلف کیا جا چکا ہے۔ اب تک تلف کی گئی کل منشیات میں سے 3138 کروڑ روپے مالیت کی 129363 کلوگرام منشیات صرف این سی بی نے تلف کی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KOEG.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سہ رخی نقطہ نظر اپنایا ہے۔ اس سہ رخی نقطہ نظر میں ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، منشیات کی روک تھام سے متعلق تمام ایجنسیوں کو بااختیار بنانا اور ان کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا مسئلہ صرف ریاست یا مرکز سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کی کوششیں بھی قومی اور متحد ہونی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ نہ صرف حکومت بلکہ عوام کو بھی لڑنی ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انھوں نے ضلع سطح اور ریاستی سطح کے این سی او آر ڈی اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035O5J.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پورے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے، منشیات کے معاملوں کی مکمل جانچ کی جانی چاہیے، جس میں نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے تک کا نقطہ نظر ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کیس کی الگ تھلگ تحقیقات نہیں ہونی چاہئیں۔ جناب شاہ نے بتایا کہ 2006-2013کے درمیان کل 1257 معاملے درج کیے گئے جو 2014-2022کے درمیان 152 فیصد بڑھ کر 3172 ہو گئے جبکہ اسی مدت کے دوران گرفتاریوں کی کل تعداد 1362 سے بڑھ کر 4888 ہو گئی۔ اسی طرح 2006-2013 کے دوران 1.52 لاکھ کلو گرام منشیات پکڑی گئی جو 2014-2022 کے درمیان دگنی ہو کر3.30 لاکھ کلو گرام ہو گئی2006-2013 کے دوران 768 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی، جو2014-2022 کے درمیان 25 گنا بڑھ کر 20000کروڑ روپے ہو گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00411SO.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مودی حکومت کی مہم کے چار ستون ہیں: منشیات کا پتہ لگانا، نیٹ ورک کی تباہی، مجرموں کو حراست میں لینا اور منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری۔ انھوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے این سی او آر ڈی پورٹل اور این آئی ڈی اے این پلیٹ فارم کا مناسب استعمال کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں تشکیل دی گئی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کو مضبوط بنانا بھی وقت کی ضرورت ہے تاکہ منشیات کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کارروائی کی جا سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے منشیات کے خلاف "مکمل حکومت" نقطہ نظر اپنایا ہے اور تمام محکموں اور ایجنسیوں کو تعاون، ہم آہنگی اور تعاون میں اضافہ کرکے منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے مزید کہا کہ ساحلی سلامتی اور سمندری راستوں پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے اور جنوبی سمندری راستے پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VAPM.jpg

**

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3260



(Release ID: 1910466) Visitor Counter : 168