شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کش ریڈی نے آج شیلانگ میں آسام رائفلز کے 188 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا


آسام رائفلز 1835 سے شجاعت کی ایک بے مثال وراثت رہی ہے اور فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانیاں دینے کے لئے سب سے زیادہ شجاعت ایوارڈ حاصل کرنے والی فورس ہے

یہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ امرت کال میں شمال مشرقی خطے کو ہندوستان میں ترقی کا منبع بنایا جائے گا

اس ویژن پر عمل کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور تمام شعبوں مثلا ً بنیادی ڈھانچے کنکٹوٹی، امن اور استحکام کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے

آسام رائفلز کا شمال مشرقی خطے کے لئے اس نئی علامت کے طور پر ابھرنے میں بڑا حصہ ہے

وزیر موصوف نے آفات کے بندوبست کی کارروائیوں میں فورس کی کوششوں کو سراہا اور اس بات کے لئے تعریف کی کہ فورس کی طاقت اور مل کر کام کرنے کی اسکی صلاحت کی وجہ سے اسے این ڈی آر ایف میں ایک یونٹ کے طور پر شامل کیا گیا

جناب جی کشن ریڈی نے فورس میں شامل خواتین کے کاموں کو سراہا اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا میں امن بردار فورس میں ان کی کوششوں اور ہندوستان کا ناری شکتی کی علامت بننے پر ان کی تعریف کی

Posted On: 24 MAR 2023 12:58PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج شیلانگ میں آسام رائفلز کے 188 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کیا۔ جناب کشن ریڈی نے کہا کہ آسام رائفلز 1835 سے شجاعت کی بے مثال وراثت ہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانیاں دینے کے لئے شجاعت کے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فورس ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فورس میں شامل بہادر جوانوں نے عظیم قربانیاں دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے لال قلعے کی فصیل سے اپنی تقریر کے دوران امرت کال کے آغاز کا اعلان کی اتھا اور ملک کی ترقی کا نقش راہ پیش کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ امرت کال کے دوران شمال مشرق کو ہندوستان میں ترقی کا منبع بنایا جائے گا۔ اس ویژن پر عمل کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور تمام شعبوں بشمول بنیادی ڈھانچے ، کنکٹوٹی، امن اور استحکام کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آٹھ ہزار سے زیادہ مسلح کیڈر خود سپردگی کرکے عام دھارے میں شامل ہوئے ہیں اور کئی امن معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

جناب کشن ریڈی نے اس خطے میں حکومت کی متعدد حصویابیوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ نو برس کے دوران پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقومات علاقے میں ترقی کو جاری رکھنے پر خرچ کئے گئے ہیں اور کنکٹوٹی کے متعدد منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ سترہ نئے ہوائی اڈے بنائے جارہے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں سےشمال مشرقی خطے کے عوام کے لئے بے پناہ امکانات کے دروازے کھلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آسام رائفلز ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کی علامت بن کر ابھرنے میں اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ مختلف جی 20 کانفرنس کے دوران جو شمال مشرقی ریاستوں میں منعقد ہوئیں ان کے ذریعہ ہم پورے اعتماد سے مختلف شعبوں میں اپنی ترقی کے بارے میں عالمی برادری کو دکھاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جی 20 کانفرنس اس خطے میں ہونے سے ان اشت لکشمی ریاستوں کو ہندوستان میں ترقی کے مراکز کے طور پر پیش کیا جاسکا ہے۔

وزیر موصوف نے آفات کے بندوبست کی کارروائیوں کے دوران فورس کی کوششوں کو سراہا۔ جناب جی کشن ریڈی نے آسام رائفلز کی جانب سے اس خطے میں منشیات کے دھندے اور دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

جناب جی کشن ریڈی نے فورس میں شامل خواتین کے کاموں کو سراہا اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا میں امن بردار فورس میں ان کی کوششوں اور ناری شکتی کی علامت بن کر ابھرنے پر ان کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ آسام رائفلز نے کئی موقع پر اپنی ڈیوٹی کے دائرے سے آگے بڑھ کر بھی کئی شہری پروجیکٹوں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا ۔ مثلاً طبی کیمپ، خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں ، قومی یکجہتی ٹورز وغیرہ میں ا ہم کردار ادا کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس فورس کو بجا طور پر شمال مشرق کے محافظ یا پہاڑی عوام کے دورست کا نام دیا گیا ہے اور یہ نام انھیں اس خطے میں اپنی لگن ، جذبے اور خطے میں سیکورٹی اور استحکام کو برقرار رکنے کے لئے ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملا ہے۔

*****

U.No:3253

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1910429) Visitor Counter : 133