امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل بنگلورو، کرناٹک میں ’منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے منشیات سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے
مرکزی وزیر داخلہ ضبط کی گئی 9298 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کی بھی نگرانی کریں گے، 01 جون 2022 سے شروع ہونے والی 75 روزہ مہم کے دوران 75000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن اب تک مجموعی طور پر 594620 کلو منشیات کو تلف کیا جا چکا ہے، جو کہ مقررہ ہدف سے کئی گنا زیادہ ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر، وزارت داخلہ نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تمام منشیات ایجنسیوں کو بااختیار بنانے اور ان میں تال میل پیدا کرنے اور منشیات کے خلاف چھاپہ ماری کے لیے ایک جامع بیداری مہم چلانے کا سہ رخی فارمولہ اپنایا ہے
Posted On:
23 MAR 2023 3:45PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل بنگلورو، کرناٹک میں ’منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں 5 جنوبی ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ میٹنگ کے دوران 1235 کروڑ روپے کی 9298 کلوگرام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی بھی نگرانی کریں گے۔
میٹنگ کے دوران، سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے طریقوں، منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت تعزیری کارروائی کے نتیجے میں زیرو ٹالرینس، ریاستی اور مرکزی منشیات کے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان ہموار تال میل/ تعاون اور مربوط آگاہی پروگرام کے ذریعے منشیات کا استعمال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے جیسے پہلوؤں پر خاص زور دیا جائے گا۔ ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے منشیات سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، 01 جون 2022 سے شروع ہونے والی 75 روزہ مہم کے دوران 75000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مجموعی طور پر اب تک ضبط کی گئی 594620 کلو گرام منشیات، جن کی قیمت 8409 کروڑ روپے ہے، تلف کی جا چکی ہیں، جو مقررہ ہدف سے کئی گنا زیادہ ہے۔ تلف کی گئی کل منشیات میں سے 129363 کلو گرام ضبط شدہ منشیات جس کی مالیت 3138 کروڑ روپے ہے کو اکیلے این سی بی نے تلف کیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر، وزارت داخلہ نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تمام منشیات ایجنسیوں کو بااختیار بنانے اور ان میں تال میل پیدا کرنے اور منشیات کے خلاف چھاپہ ماری کے لیے ایک جامع بیداری مہم چلانے کا سہ رخی فارمولہ اپنایا ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کا مسئلہ مرکز یا ریاست کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کی کوششیں بھی قومی اور متحد ہونی چاہئیں۔ منشیات کی لعنت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستوں کو باقاعدگی سے ضلعی سطح اور ریاستی سطح کے این سی او آر ڈی کی میٹنگ بلانی چاہیے۔
منشیات کے خلاف لڑائی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال آگے بڑھنے کا راستہ ہونا چاہیے اور افیون کی کاشت کرنے والے علاقوں کی شناخت اور کنٹرول کے لیے ڈرون، مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ میپنگ کے استعمال کو تندہی سے دیکھنا چاہیے۔ منشیات کے معاملوں کی اس کے منبع سے لے کر منزل تک مکمل چھان بین کی جانی چاہیے تاکہ اس کے پورے نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3180
(Release ID: 1909989)
Visitor Counter : 150