امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا


نئے سال کے مبارک موقع پر، شاردا ماتا کے مندر کی تعمیر نو  حقیقی طور پر  جموں و کشمیر میں عقیدت مندوں کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے

کپواڑہ میں ماں شاردا کے مندر کی تعمیر نو شاردا تہذیب کی دریافت اور شاردا رسم الخط کے فروغ کی سمت میں ایک ضروری اور اہم قدم ہے

کرتار پور راہداری کی طرح شاردا پیٹھ بھارت کے ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ورثے کا ایک تاریخی مرکز رہا ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت عقیدت مندوں کے لئے شاردا پیٹھ کھولنے کے لئے آگے بڑھے گی

آرٹیکل  370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر اور وادی میں امن قائم ہو رہا ہے اور جموں ایک بار پھر پرانی تہذیب  ،  روایات  کی طرف لوٹ رہا ہے اور  ثقافت کا احیاء ہو رہا ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت  جموں و کشمیر میں کئی مندروں اور  عقائد کے مراکز کی  تجدید کر رہی ہے

Posted On: 22 MAR 2023 3:43PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سمیت کئی معززین موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نئے سال کے موقع پر ماں شاردا کے نئے تعمیر شدہ مندر کو عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور یہ پورے  بھارت سے آنے والے عقیدت مندوں کے لئے ایک مبارک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ماں شاردا کے مندر کا افتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DCL3.jpg

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس مندر کی تعمیر اور فن تعمیر شاردا پیٹھ کی سر پرستی میں  اساطیری مقدس صحیفوں کے مطابق کی گئی ہے۔ سرنگیری مٹھ کی طرف سے عطیہ کردہ شاردا ماں کی مورتی اور یہاں اس کی تنصیب،  24 جنوری سے آج تک کا عرصہ ایک سفر جیسا تھا۔ کپواڑہ میں ماں شاردا کے مندر کی تعمیر نو شاردا تہذیب کی دریافت اور شاردا رسم الخط کے فروغ کی سمت میں ایک ضروری اور اہم قدم ہے۔  جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں شاردا پیٹھ کو  بھارتی بر صغیر میں علم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔   ملک بھر سے  دانشور یہاں  مقدس صحیفوں اور روحانی علوم کی تلاش میں آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاردا رسم الخط ہمارے کشمیر کا اصل رسم الخط ہے  ، جس کا نام ماں شاردا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ مہا شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور مذہبی عقائد کے مطابق یہاں ماں ستی کا دایاں ہاتھ گرا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039WRJ.jpg

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ شاردا پیٹھ   کرتار پور راہداری کی طرح بھارت کے ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ورثے کا ایک تاریخی مرکز رہا ہے ۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت شاردا پیٹھ کو عقیدت مندوں کے لئے کھولنے کے لئے آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے آرٹیکل  370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں امن قائم ہوا ہے، وادی کشمیر اور جموں ایک بار پھر اپنی پرانی روایات، تہذیب اور گنگا جمنی تہذیب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں  بشمول ثقافت کی تجدید میں پہل کی ہے ۔ اس کے تحت 123 شناخت شدہ مقامات پر منظم بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے، جس میں بہت سے مندر اور صوفی مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں  65 کروڑ روپئے  کی لاگت سے  35 مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور صوفی بزرگوں کے 75 مقامات کی نشاندہی کرکے  31 میگا کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں 20 ثقافتی میلے بھی منعقد کئے گئے ہیں  ، جو ہمارے پرانے ورثے کو زندہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OQP0.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے  ، جس جوش کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تمام فلیگ شپ اسکیموں کو لاگو کیا ہے  ، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ، جناب منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں صنعتی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا آغاز اس مقام کی کھوئی ہوئی شان کو واپس لانے میں مدد کرے گا اور ماں شاردا  کے آشیرواد سے یہ مقام عبادت کا مرکز  بر قرار رہے گا اور    صدیوں تک بھارت کے شعور کو  بیدار کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 3130



(Release ID: 1909641) Visitor Counter : 105