وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 22 مارچ کو آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم بھارت 6 جی وژن دستاویز کی نقاب کشائی کریں گے اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کریں گے

یہ ملک میں اختراعات، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے  کا ماحول فراہم کریں گے

وزیر اعظم ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کریں گے

یہ ایپ پی ایم گتی شکتی کے تحت ’پوری حکومت کے نقطہ نظر‘ کی نشاندہی کرتا ہے

یہ ممکنہ کاروباری نقصان کو بچائے گا اور ضروری خدمات میں کم خلل کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرے گا

Posted On: 21 MAR 2023 3:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مارچ، 2023 کو دوپہر 12:30 بجے وگیان بھون میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بھارت 6 جی وژن دستاویز کی نقاب کشائی کریں گے اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح  کریں گے۔ وہ ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

آئی ٹی یو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اور  کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز آئی سی ٹی) کے لیے خصوصی ایجنسی ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر جنیوا میں ہے، اور فیلڈ آفس، علاقائی دفاتر اور ایریا آفس  کا ایک نیٹ ورک ہے۔ ہندوستان نے ایریا آفس کے قیام کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ مارچ 2022 میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ہندوستان کے ایریا آفس نے ایک انوویشن سنٹر قائم کرنے کا بھی  تصور کیا، جو اسے آئی ٹی یو کے دیگر ایریا دفاتر میں منفرد بناتا ہے۔ ایریا آفس، جس کی فنڈنگ مکمل طور پر ہندوستان کے ذریعے کی جاتی ہے، نئی دہلی کے مہرولی میں سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) کی عمارت کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ یہ ہندوستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران کو اپنی خدمات فراہم کرے گا، اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے اور خطے میں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔

بھارت 6 جی وژن دستاویز کو 6 جی کے ٹیکنالوجی انوویشن گروپ (ٹی آئی جی-6جی) نے تیار کیا ہے، جسے نومبر 2021 میں مختلف وزارتوں/محکموں، تحقیق و ترقی کے اداروں، ماہرین تعلیم، معیار طے کرنے والے اداروں، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں اور صنعت کے اراکین کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ہندوستان میں 6 جی کے لیے روڈ میپ اور ایکشن پلان تیار کیا جا سکے۔ 6 جی ٹیسٹ بیڈ تعلیمی اداروں، صنعت، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، صنعت وغیرہ کو ترقی پذیر آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز کو جانچنے اور ان کی توثیق کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ بھارت 6 جی وژن دستاویز اور 6 جی ٹیسٹ بیڈ ملک میں اختراعات، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

مربوط منصوبہ بندی اور پی ایم گتی شکتی کے تحت انفراسٹرکچر کنیکٹویٹی پروجیکٹوں کے مربوط نفاذ کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرتے  ہوئے، ’کال بیفور یو ڈِگ‘ (سی بڈ) ایپ ایک ایسا ٹول ہے جس کا تصور آپٹیکل فائبر کیبل جیسے بنیادی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ غیر مربوط کھدائی کی وجہ سے ہوتا ہے، اور کھدائی سے ملک کو ہر سال تقریباً 3000 کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ موبائل ایپ سی بڈ کھدائی کرنے والوں اور اثاثہ جات کے مالکان کو ایس ایم ایس/ای میل نوٹیفکیشن اور کال کرنے کے لیے کلک کے ذریعے جوڑ ے گا، تاکہ زیر زمین اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک میں منصوبہ بند کھدائی ہو سکے۔

سی بڈ، جو ملک کی حکمرانی میں ’پوری حکومت کے نقطہ نظر‘ کو اپنانے کا خاکہ پیش کرتا ہے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنا کر تمام متعلقین کو فائدہ پہنچائے گا۔ یہ ممکنہ کاروباری نقصان کو بچائے گا اور سڑک، ٹیلی کام، پانی، گیس اور بجلی جیسی ضروری خدمات میں کم خلل کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرے گا۔

اس پروگرام میں آئی ٹی یو کے مختلف ایریا دفاتر کے آئی ٹی/ٹیلی کام وزراء، آئی ٹی یو کے سیکرٹری جنرل اور دیگر سینئر حکام، ہندوستان میں اقوام متحدہ کے سربراہان/ دیگر بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، سفیروں، صنعت کے رہنما، اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ای، ماہرین تعلیم ، طلباء اور دیگر متعلقین شرکت کریں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3052


(Release ID: 1909148) Visitor Counter : 165