وزارت اطلاعات ونشریات

تخلیقیت کے نام پر فحاشی برداشت نہیں کی جا سکتی: انوراگ ٹھاکر


او ٹی ٹی پر بڑھتے ہوئے فحش مواد کی شکایت پر حکومت سنجیدہ: انوراگ ٹھاکر

Posted On: 19 MAR 2023 7:32PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بڑھتی ہوئی فحاشی اور گالی گلوچ کے بارے میں صحافیوں سے بات کی، اور اس معاملے پر حکومت کی سنجیدگی کا اظہار کیا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تخلیقیت کے نام پر گالی گلوچ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر بڑھتے ہوئے بے ہودہ اور فحش مواد کی شکایات پر سنجیدہ ہے۔ اگر اس حوالے سے قواعد میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے تو وزارت اس پر غور کرنے کو تیار ہے۔ ان پلیٹ فارموں کو تخلیقیت کی آزادی دی گئی تھی، فحاشی کی نہیں۔ اس پر جو بھی ضروری اقدام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید بات کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا، ”اب تک کا عمل یہ ہے کہ پروڈیوسر کو موصول ہونے والی شکایات کو پہلے سطح پر حل کرنا ہوتا ہے۔ 90 سے 92 فیصد شکایات ان کے ذریعہ ضروری تبدیلیاں کرکے حل کی جاتی ہیں۔ شکایت کے حل کی اگلی سطح ان کی ایسوسی ایشن کی سطح پر ہے، جہاں زیادہ تر شکایات کو حل کیا جاتا ہے۔ آخری سطح پر یہ حکومت کی سطح پر آتا ہے، جہاں قواعد کے مطابق محکمانہ کمیٹی کی سطح پر کارروائی کی جاتی ہے۔ لیکن کہیں نہ کہیں پچھلے کچھ دنوں سے شکایات بڑھنے لگی ہیں اور محکمہ اسے بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ اگر کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے تو ہم اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کو تیار ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 2961



(Release ID: 1908642) Visitor Counter : 97