وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا مشترکہ طو ر پر آغاز کیا
آئی بی ایف پی بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے
بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر کنکٹیویٹی عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی
Posted On:
18 MAR 2023 6:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج ورچووَل موڈ میں بھارت-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن (آئی بی ایف پی) کا مشترکہ طور پر آغاز کیا۔ اس پائپ لائن کا سنگ بنیاد ستمبر 2018 میں دونوں وزرائے اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ نومالیاگڑھ ریفائنری لمیٹڈ 2015 سے بنگلہ دیش کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے۔
بجلی اور توانائی شعبے میں تعاون بھارت – بنگلہ دیش تعلقات کی علامتوں میں سے ایک علامت بن چکا ہے۔ آئی بی ایف پی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد کے آر پار اولین توانائی پائپ لائن ہے جو کہ بنگلہ دیش کے لیے ایک ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) کے بقدر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) نقل و حمل انجام دینے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ افزوں کنکٹیویٹی دونوں ممالک کے مابین عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی۔
بنگلہ دیش بھارت کا سرکردہ ترقی کا ساجھے دار اور خطے میں اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دوستی پائپ لائن کے مصروف عمل ہو جانے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری توانائی تعاون میں اضافہ ہوگا اور بنگلہ دیش ، خصوصاً اس کا زرعی شعبہ مزید نمو سے ہمکنار ہوگا۔
وزیر اعظم نے اس پروجیکٹ کے لیے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مسلسل رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2940
(Release ID: 1908391)
Visitor Counter : 207
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam