نیتی آیوگ
اسٹارٹ اَپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی سکم میں ہوگی
Posted On:
17 MAR 2023 1:51PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے تحت نو تشکیل اسٹارٹ اَپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی دوسری میٹنگ 18 اور 19 مار چ2023 کو گنگ ٹوک، سکم میں ہوگی۔میٹنگ میں جی 20ممبر اور مدعو ممالک کے نمائندوں ، کثیر فریقی تنظیموں کے نمائندوں اور ہندوستانی اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔
اسٹارٹ اَپ 20 کے سربراہ ڈاکٹر چِنتن ویشنو نے کہا’’سکم سبھا اسٹارٹ اَپ کی دنیا کو ہندوستان کے قدیم شمال مشرق میں لانے اور اس کے انوکھے و بڑھتے ہوئے ایکو سسٹم کی نمائش کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے۔‘‘
سکم سبھا 28 اور 29جنوری 2023 کو حیدرآباد میں منعقد پہلی میٹنگ کے دوران تمام شریک نمائندوں کی رضامندی سے حتمی شکل میں طے کئے گئے موضوعات کو آگے بڑھائے گی۔تاسیسی میٹنگ کے دوران تین عدد ٹاسک فورس یعنی فاؤنڈیشن ،اتحاد کے مقاصد اور ترقی کے رد عمل ، تمام نمائندے کے مشوروں کو شامل کرنے کے لئے مالیات و شمولیت اور استحکام پر اصلاح کے بارے میں بات کی گئی۔
فاؤنڈیشن اور اتحادی ٹاسک فورس اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے ذریعے عالمی اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کے تال میل کے لئے کام کریں گے۔یہ اسٹارٹ اَپس کے لئے ایک عالمی معلومات کا ذخیرہ؍ہَب قائم کرے گا، جو جی 20 ممالک کے اندر اعلیٰ ترین کام کے نظام کا مظاہرہ کرے گا اور اسے ساجھا کرے گا۔ٹاسک فورس سرکاروں، پالیسی سازوں، اکیڈمک اور تحقیقی اداروں ، صنعتی فیڈریشنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ سہ فریقی اور کثیر فریقی تعاون قائم کرے گا، جس میں ایسے اسٹارٹ اَپ شامل ہوں گے، جو ایس ڈی جی پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔آخر میں یہ جی 20 ممالک میں کام کرنے والے اسٹارٹ اَپ کے لئے بازاروں اور صلاحیتوں تک عالمی رسائی کے لئے سسٹم تیار کرے گااور اسٹارٹ اَپ کے ساتھ کام کرنے کے لئے صنعتوں اور سرکاری تنظیموں کے لئے معاون پالیسیوں کی سفارش کرے گا۔
مالیاتی ٹاسک فورس کا مقصد اسٹارٹ اَپ کے لئے دستیاب مالی وسائل کے زمرے کو وسیع بنانے کے لئے خاص طور سے مالی مدد اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم مہیا کرکے اسٹارٹ اَپ کی پونجی تک رسائی بڑھانا ہے۔ یہ غیر ایکویٹی پر مبنی مالی مصنوعات کے توسط سے وقت پر رسائی کے ساتھ طویل مدتی پونجی تک رسائی آسان بنائے گا اور ترجیح والے علاقوں کو ایک مخصوص رقم مختص کرے گا۔ ٹاسک فورس اسٹارٹ اَپ فنڈنگ عوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور جی 20 ممالک کے غیر ملکی سرمایہ کاری ایکو سسٹم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ٹیکس اور قانونی ضابطوں میں بھی تال میل قائم کرے گا۔آخر میں یہ اسٹارٹ اَپ سرمایہ کاری پر اعلیٰ ترین کام کے نظام کے دستاویز کے توسط سے عالمی سرمایہ کار برادری کو اسٹارٹ اَپ کے لئے تجارت سے متعلق مشورہ ، صلاحیت سازی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرے گا۔
شمولیت اور استحکام ٹاسک فورس خواتین ، پی ڈبلیو ڈی، ایل جی بی ٹی کیو+، اقلیتوں، دیگر گروپوں کے قیادت والے اسٹارٹ اَپ ؍صنعتوں کی مخصوص ضرورت کی شناخت کرے گا اور بازار ، مالی وسائل ، تربیت اور سرکار کی قیادت والی حمایتی اسکیموں تک رسائی کے توسط سے ان کی مدد کرے گا و ٹیکنالوجیز (یعنی معاون تکنیک)کے ساتھ دنیا کو زیادہ شمولیاتی بنانے کی سمت میں کام کرنے والے اسٹارٹ اَپ کو بڑھاوا دے گا۔ ٹاسک فورس پر مرکوز سرمایہ کاری ، انکیو بیشن اور مینٹر شپ سپورٹ ، کراس –مارکیٹ رسائی، اہل ضابطہ سسٹم وغیرہ کے معاملوں میں ایس ڈی جی کی سمت میں کام کررہے اسٹارٹ اَپ کو بڑھاوا دے گا؍مدد بھی کرے گا اور اسٹارٹ اَپس کو ان کے طویل مدتی فائدہ پہنچانے والوں کے لئے مستقل کاروباری ماڈل اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔
سکم سبھا میں اسٹارٹ اَپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے ٹاسک فورس ممبر (جی 20 ممالک کے نمائندے شامل)قانونی پالیسی اشتہار کے پہلے مسودے پر بحث اور صلاح و مشورہ کریں گے۔مختلف نوعیت کے پروگراموں ، اسٹارٹ اَپ 20 ایکس پروگرام، ایم جی مارگ پر اسٹارٹ اَپ کارکردگی کی میزبانی کے ساتھ نمائندوں کو رَمٹیک مٹھ کا دورہ کرایا جائے گا۔
پالیسی اعلامیے کے پہلے مسودے پر آنے والے مہینوں اور درمیان میں ہونے والے دیگر پروگراموں کے دوران کام کیا جائے گا، جس کی میزبانی اسٹارٹ اَپ 20 کرے گا۔ اسٹارٹ اَپ 20 متوقع نتائج ہے ، سرکاری پالیسی اعلامیہ ، عام طورپر تسلیم شدہ مثالوں اور لفظیات کے سیٹ کے ساتھ ایک اسٹارٹ اَپ ہینڈ بُک سرحدوں کے پار تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک گلوبل اینوویشن سینٹر اور دنیا بھر میں اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کے رابطہ کے عالمی نکتے کی شکل میں اسٹارٹ اَپ 20 کو بڑھاوا دینا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2890)
(Release ID: 1908103)
Visitor Counter : 149