وزیراعظم کا دفتر

پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس ’میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ‘ کی ایک شاندار مثال  ثابت ہوں گے: وزیر اعظم

Posted On: 17 MAR 2023 2:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہےکہ تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک قائم کیے جائیں گے، جو 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن یعنی کھیت سے دھاگاسے کارخانے سے فیشن سے بیرونی ممالک) ویژن کے مطابق کپڑے کی صنعت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے آگے کہا کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک کپڑے کی صنعت کے شعبے کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، کروڑوں کی سرمایہ کاری راغب کریں گے اور لاکھوں روزگار بہم پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن) ویژن کے مطابق کپڑے کی صنعت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔ یہ بات ساجھا کرتے ہوئے ازحد مسرت ہو رہی ہے کہ پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارک تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں قائم کیے جائیں گے۔‘‘

’’پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس کپڑے کی صنعت کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، کروڑوں کی سرمایہ کاری راغب کریں گے اور لاکھوں روزگار بہم پہنچائیں گے۔ یہ ’میک ان انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورلڈ‘ کی ایک شاندار مثال ہوگی۔ #PragatiKaPMMitra ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2888



(Release ID: 1908101) Visitor Counter : 70