امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ  میں پانچ ریاستوں کے لیے 1816.162 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی مرکزی تعاون کی منظوری  دی گئی


اس سے پانچ ریاستوں کے عوام جنہوں نے اِن قدرتی آفات کا سامنا کیا ، کو مدد فراہم کرانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ٍمرکزی حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے

آسام، ہماچل پردیش، کرناٹک ، میگھالیہ اور ناگالینڈ کو 2022 کے دوران رونما ہوئیں سیلاب/ زمین کھسکنے ، بادل پھٹنے جیسی قدرتی آفات  کے لیے فنڈس حاصل ہوں گے

Posted On: 13 MAR 2023 4:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی)  نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت پانچ ریاستوں کے لیے اضافی مرکزی تعاون  کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ریاستیں 2022 کے دوران سیلاب، زمین کھسکنے، بادل پھٹنے جیسی قدرتی آفات سے متاثر رہی تھیں۔ اس سے پانچ ریاستوں کے عوام جنہوں نے اِن قدرتی آفات کا سامنا کیا ، کو مدد فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ٍمرکزی حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

ایچ ایل سی نے این ڈی آر ایف سے پانچ ریاستو ں کے لیے 1816.162 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی مرکزی تعاون کی منظوری دی ہے۔ اس سے متعلق تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

آسام کے لیے 520.466 کروڑ روپئے

ہماچل پردیش کے لیے 239.31 کروڑ روپئے

کرناٹک کے لیے 941.04 کروڑ روپئے

میگھالیہ کے لیے 47.326 کروڑ روپئے

ناگالینڈ کے لیے 68.02 کروڑ روپئے

یہ اضافی تعاون اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) میں مرکز کے ذریعہ ریاستوں کے لیے جاری کیے گئے فنڈس کے علاوہ ہے، جو پہلے ہی ریاستوں کے پاس ہے۔ مالی برس 2022-23 کے دوران، مرکزی حکومت نے 25 ریاستوں کے لیے ان کے ایس ڈی آر ایف میں 15770.40 کروڑ روپئے اور چار ریاستوں کے لیے این ڈی آر ایف سے 502.744 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔

مرکزی حکومت نے ان ریاستوں سے میورنڈم کی وصولی کا انتظار کیے بغیر، آفات کے فوراً بعد، ان ریاستوں کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (آئی ایم سی ٹی ایس) تعینات کی تھیں۔

*************

ش ح۔اب ن۔ م ف

U-2608



(Release ID: 1906431) Visitor Counter : 122