امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آر آر آر کے’ناٹو ناٹو‘ گانے اور مختصر فلم ’دی ایلیفینٹ وِسپررز‘ کو باوقار آسکرانعام  حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے


بھارتی سنیما کے لیے یہ  ایک تاریخی دن  ہے کیونکہ گانے نے  آسکرانعام جیت کر تاریخ رقم کی  ہے، یہ گانا نہ صرف ہندوستانیوں کے بلکہ  ساتھ ساتھ دنیا بھر کے موسیقی کے شائقین کے لبوں پرہے،  آر آر آر ٹیم کو مبارکباد

’دی ایلیفینٹ وِسپررز‘ فلم ہاتھیوں کو بچانے کے لیے بھارت کی کوششوں کو سامنے لاتی ہے، یہ ایوارڈ ہندوستانی فلم صنعت کی صلاحیت کواجاگر کرتا ہے اوراس سے نوجوان فلم سازوں کو تحریک حاصل ہوگی

Posted On: 13 MAR 2023 1:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آر آر آر کے’ناٹو ناٹو‘ گانے اور مختصر فلم’دی ایلیفینٹ وِسپررز‘ کو باوقار آسکر انعام حاصل ہونے پر مبارکباد پیش ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے اپنے ٹویٹس میں کہا،’’بھارتی سنیما کے لیے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ اس گانےنے آسکر انعام حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔یہ گانا بھارتیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے لبوں پرہے۔ ٹیم آر آر آر@ ایس ایس راجامولی، @ ایم ایم کیراوانی ،@ بوس لیریسسٹ،@ تارک 9999 @ الویز رام چرن  کو مبارکباد‘‘۔

ایک اور ٹوئیٹ میں جناب  امت شاہ نےکہا’’@ ارتھ اسپیکٹرم اور@ گنیتم کو مختصر فلم’دی ایلیفینٹ وِسپررز‘کے لیے آسکر جیتنے پر مبارکباد۔ یہ فلم ہاتھیوں کو بچانے کے لیے بھارت  کی کوششوں کو سامنے لاتی ہے۔ یہ ایوارڈبھارتی فلم صنعت کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے اوراس سے نوجوان فلم سازوں کوتحریک حاصل ہوگی۔

*************

ش ح۔   ش م  ۔ م ش

U. No.2605



(Release ID: 1906321) Visitor Counter : 112