امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی 10 مارچ 2023 کو نئی دلی کے وگیان بھون میں قدرتی آفات اور نقصانات کی تخفیف سے متعلق قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کریں گے


اس اجلاس کا موضوع ہے  ‘‘بدلتے ہوئے موسم اور آب و ہوا میں مقامی طور پر لچک پیدا کرنا’’، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے تشہیر کردہ دس نکاتی ایجنڈے سے مربوط ہے جس کا مقصد مقامی طور پر صلاحیت سازی ، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں تیزی سے بدلتے ہوئے قدرتی آفات کے خدشات کے منظر نامے میں کیے جانے والے اقدامات سے ہے

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں تشکیل کردہ ، این پی ڈی آر آر ، شرکاء کار کا حامی قومی پلیٹ فارم ہے، جس کا اپنا ایک منفرد طریقۂ کار ہے، جہاں تمام تر شرکاء کار قدرتی آفات سے وابستہ خطرات میں تخفیف لانے سے متعلق نظریات ، طریقۂ کار اور رجحانات پر باہم تبادلۂ خیال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے نظریات سے آگاہ ہوتے ہیں

جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک مخصوص وزارتی اجلاس ، افتتاحی تقریب کے بعد منعقد ہوگا، جہاں مرکز، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق وزراء ، مختلف سطحوں پر قدرتی آفات سے وابستہ خطرات میں تخفیف لانے کے نظام کے موضوع کو مزید مستحکم بنانے پر غور و خوض کریں گے

دو روزہ اجلاس میں موضوع سے متعلق ماہرین ، پیشہ ور افراد ، ماہرین تعلیم اور علم و دانش سے متعلق ادارے اور مندوبین، ایس ای این ڈی اے آئی فریم ورک اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے تفویض کردہ قدرتی آفات سے وابستہ  خطرات کی تخفیف سے متعلق دس نکاتی ایجنڈے کے فریم ورک پر غور و خوض کریں گے

یہ اجلاس امرت کال کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے اور این پی ڈی آر آر کے تیسرے اجلاس کے دوران کیے جانے والے غور و خوض کی بدولت ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن – 2047 کے تحت،  سال 2030 تک بھارت کو قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لائق بنانے میں حکومت کو مدد ملے گی

Posted On: 06 MAR 2023 3:54PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 10 مارچ 2023 کو نئی دلی کے وگیان بھون میں قدرتی آفات اور نقصانات کی تخفیف سے متعلق قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس کا موضوع ہے  ‘‘بدلتے ہوئے موسم اور آب و ہوا میں مقامی طور پر لچک پیدا کرنا’’ جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے تشہیر کردہ دس نکاتی ایجنڈے سے مربوط ہے جس کا مقصد مقامی طور پر صلاحیت سازی، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں تیزی سے بدلتے ہوئے قدرتی آفات کے خدشات کے منظر نامے میں کیے جانے والے اقدامات سے ہے۔ این پی ڈی آر آر میں ایک ہزار سے زیادہ اہمیت کے حامل اور ممتاز مہمان شرکت کریں گے جن میں مرکزی وزراء ریاستوں کے قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، مقامی بلدیاتی اداروں کے نمائندگان ، قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق مخصوص ایجنسیوں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، تعلیمی ادارے ، نجی شعبے کی تنظیموں کے نمائندگان ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں شامل ہیں۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں تشکیل کردہ ، این پی ڈی آر آر ، شرکاء کار کا حامی قومی پلیٹ فارم ہے، جس کا اپنا ایک منفرد طریقۂ کار ہے، جہاں تمام تر شرکاء کار قدرتی آفات سے وابستہ خطرات میں تخفیف لانے سے متعلق نظریات ، طریقۂ کار اور رجحانات پر باہم تبادلۂ خیال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے نظریات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، سفارشات کرتے ہیں اور قدرتی آفات کے خدشات میں کمی لانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی غرض سے ساجھیداریاں قائم کرتے ہیں۔  تیسرے اجلاس کے بدولت سبھی وزارتوں اور محکموں ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، شہری اور دیہی مقامی- سیلف – گورنمنٹس ، تعلیمی اداروں ، غیر سرکاری تنظیموں ، این جی اوز ، سی ایس اوز، پی ایس یوز اور برادریوں کے مابین قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق طور طریقوں کو مربوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے) ، قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ، آفات کے بندوبست سے متعلق قومی فورس  (این ڈی آر ایف) اور آفات کے بندوبست سے متعلق قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ڈی ایم) ، کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقدہ ، این پی ڈی آر آر چار مکمل اجلاس میں ، ایک وزارتی اجلاس اور آٹھ موضوعاتی اجلاسوں پر مشتمل ہوگا۔  جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک مخصوص وزارتی اجلاس ، افتتاحی تقریب کے بعد منعقد ہوگا، جہاں مرکز، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق وزراء مختلف سطحوں پر قدرتی آفات سے وابستہ خطرات میں تخفیف لانے کے نظام کے موضوع کو مزید مستحکم بنانے پر غور و خوض کریں گے۔ دو روزہ اجلاس میں موضوع سے متعلق ماہرین، پیشہ ور افراد ، ماہرین تعلیم اور علم و دانش سے متعلق ادارے اور مندوبین ایس ای این ڈی اے آئی فریم ورک اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے تفویض کردہ قدرتی آفات سے وابستہ  خطرات کی تخفیف سے متعلق دس نکاتی ایجنڈے کے فریم ورک پر غور و خوض کریں گے۔

اس تقریب سے پہلے، قدرتی آفات کے خطرات کے بندوبست سے متعلق مخصوص مختلف النوع موضوعات پر 19 قبل - تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے (اِن میں شدید گرمی کی لہر، لو، ساحلی نقصانات، قدرتی آفات کے خدشات کے بندوبست میں خواتین کی قیادت میں اضافہ شامل ہے)۔  یہ تقریبات گذشتہ دو ماہ کے دوران پورے ملک کے ایک درجن سے زیادہ شہروں میں منعقد کی گئی ہیں۔  19 قبل -تقریبات کے انکشافات اور سفارشات کو این پی ڈی آر آر کے تیسرے اجلاس میں شامل کیا جائے گا ۔ یہ اجلاس 10 اور 11 مارچ ، 2023 کو نئی دلی میں منعقد ہوگا۔ این پی ڈی آر آر کا پہلا اجلاس 2013 میں اور دوسرا اجلاس 2017 میں منعقد ہوا تھا ۔ یہ اجلاس امرت کال کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے اور این پی ڈی آر آر کے تیسرے اجلاس کے دوران کیے جانے والے غور و خوض کی بدولت وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن – 2047 کے تحت سال 2030 تک بھارت کو قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لائق بنانے میں حکومت کو مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ت ح۔

U- 2380


(Release ID: 1904778) Visitor Counter : 182