صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یاتریوں کی صحت اور حفاظت کے لیے چار دھام یاترا کے لیے تھری لیئر ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ


لائف سپورٹ اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹیشن کے لیے چار دھام ہائی وے پر ایمبولینسیں فراہم کی جائیں گی

پی جی طلبہ کو یاترا کے دوران صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا جائے گا

ایمس رشی کیش، دون اور سری نگر کے میڈیکل کالجوں کے ریفرل سپورٹ کے ساتھ ڈرون کے ذریعے یاتریوں کے لیے ہنگامی ادویات فراہم کی جائیں گی

Posted On: 06 MAR 2023 1:22PM by PIB Delhi

"حکومت جلد ہی ملک بھر سے چام دھام یاترا پر نکلنے والے یاتریوں کے لیے صحت کی مدد اور ہنگامی انتظام کا ایک مضبوط ڈھانچہ بنانے جا رہی ہے۔ یہ تسہ سطحی نظام والا ڈھانچہ ہو گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یاتریوں کو ان کے سفر کے دوران طبی نقطہ نظر سے سہولت فراہم کی جائے۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں اتراکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر دھن سنگھ راوت سے ملاقات کے بعد کہی جنہوں نے وزیر سے ملاقات کی اور صحت اور ہنگامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ان لاکھوں یاتریوں کے لیے جو ہر سال چار دھام یاترا کرتے ہیں، مرکزی حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر صحت کو سخت راستے پریاتریوں کو درپیش صحت کے چیلنجوں کے بارے میں بتایا اور پچھلے کچھ مہینوں میں صحت سے متعلق ہنگامی حالات جیسے کہ دل کا دورہ وغیرہ کی وجہ سےبیماری سے یاتریوں کی اموات کی تعداد سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00138P6.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے حکومت ہند کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ "زائرین کے لیے بہترین ممکنہ صحت کی دیکھ بھال اور صحت کا ہنگامی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا"۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوانس ایمبولینسز اور سٹروک وینز کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دل کادورہ جیسے بیماری کا انتظام اور علاج صحت کی سہولت کے راستے میں شروع ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایمبولینسیں یاترا کے راستے پر مختلف مقامات پر کھڑی کی جائیں گی۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے وضاحت کی کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجوں کے پی جی طلباء کو صحت کی دیکھ بھال کے مضبوط ڈھانچے کے حصے کے طور پر تعینات کرنے کی تجویز ہے جو پہلے جواب دہندگان کے طور پر کام کریں گے۔ "یہ تجربہ پی جی کے طلباء کے لیے ہنر مندی اور صلاحیت سازی کی مشق کے طور پر بھی کام کرے گا"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZDN0.jpg

اس کے علاوہ یاترا کے اونچے مقامات پر ہنگامی ادویات فراہم کرنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ حال ہی میں شمال مشرقی علاقے میں کووڈ 19ویکسین کی نقل و حمل کے لیے ڈرونز کا کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ کیدارناتھ، بدری ناتھ، گنگوتری اور یمونوتری گڑھوال ہمالیہ میں10 ہزار   فٹ کی بلندی پر واقع ہیں۔ حال ہی میں ایمس-رشی کیش نے دوائیں پہنچانے اور لینے کے لیے ڈرون سروس شروع کی ہے۔ "ایمس رشی کیش، دون میڈیکل کالج اور سری نگر کے میڈیکل کالجوں کے ساتھ ایک مضبوط ریفرل بیک اینڈ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے جو ماہر نگہداشت کے لیے معاون نوڈس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ یہ زائرین کی صحت کے لیے آخر تک کلینکل علاج فراہم کرے گا۔

ان اقدامات کو شہریوں کے لیے دوستانہ مواصلات اور بیداری کی سرگرمیوں جیسے ویب سائٹ/پورٹلز کے ذریعے مدد کی جائے گی تاکہ زائرین کو موسمی حالات، موافقت کی اہمیت، راستے میں صحت کی سہولیات کا مقام، کال سینٹر نمبر، یاترا سے پہلے کی اسکریننگ، ایمرجنسی سپورٹ نمبر وغیرہ سے آگاہ کیا جاسکے۔

**********

 (ش ح ۔ا ک۔ج ا)

U -2358



(Release ID: 1904510) Visitor Counter : 137