صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی میں میگا واک تھون پروگرام "واک فار ہیلتھ"کا انعقاد کیا


ملک بھر کے ضلع ہیڈکوارٹرس پر ’صحت مند خواتین صحت مند ہندوستان‘ کے تھیم کے تحت سائیکلتھون کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے

جسمانی سرگرمیاں  نہ صرف غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کے خطرات کو کم کرنے میں مفید ہیں بلکہ یہ ذہنی تندرستی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں

صحت مند زندگی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے مقصد ایک  سال طویل مہم "سوستھ  من، سوستھ گھر" کے ایک حصے کے طور پر متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں

Posted On: 05 MAR 2023 9:47AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی میں ایک میگا واکتھون پروگرام "واک فار ہیلتھ" کا اہتمام کیا۔ بہتر صحت کے لیے چہل قدمی کرتے ہوئے،  شرکاءبڑے جوش و خروش کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OEPJ.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JQK6.png

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EDYG.png

عزت مآب وزیر اعظم کے فٹ انڈیا کے  وژن کے بروئے کار لاتے ہوئے واک تھون اور اسی طرح کی تقریبات کا مقصد شہریوں کےطرز عمل میں تبدیلی لانا اور جسمانی طور پر زیادہ فعال طرز زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ صحت اور تندرستی کے لیے جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ ان کے سائیکل چلانے کے جوش و جذبے کے باعث انہیں "گرین ایم پی" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ۔ یہ معلوم ہے کہ غیر متعدی بیماریاں (این سی ڈی) ملک میں 63 فیصد سے زیادہ اموات کا سبب بن رہی ہیں۔  تمباکو کا استعمال (سگریٹ اور سگریٹ کے علاوہ)، الکحل کا استعمال، ناقص خوراک ، ناکافی جسمانی سرگرمی، اور فضائی آلودگی  وغیرہ غیر متعدی امراض کے اہم اسباب ہیں۔

غیر متعدی امراض کی نشوونما کے لیے جسمانی غیرفعالیت بڑے عوامل میں سے ایک ہے۔ نیشنل این سی ڈی مانیٹرنگ سروے (این این ایم ایس) (2017-18)  سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ 41.3فیصد ہندوستانی جسمانی طور پر غیر فعال ہیں۔ جسمانی سرگرمی  سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد کا نہ صرف دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر وغیرہ  سمیت غیر متعدی بیماریوں کے خطرے  کو کم کرتے ہیں  بلکہ اس کے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈیمنشیا کے آغاز میں تاخیر ہوتی ہے، اور صحت بھی بہتر رہتا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جسمانی اور ذہنی تندرستی اور ماحول دوست سفر کو فروغ  دینے کے لیے ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں آج ، 5 مارچ 2023 کو ایک سائیکلنگ ایونٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔’صحت مند خواتین صحت مند ہندوستان‘ کے تھیم کے تحت سائیکلتھن نامی اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

عام لوگوں کو اس سائیکلتھون میں شرکت کے لیے راغب کرنے کے مقصد سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے  تمام انتظامات کیے ہیں۔ جیسا کہ ایونٹ کا تھیم ہی یہ ظاہر کرتا ہے کہ خواتین کی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ صحت مند خواتین نہ صرف اپنے خاندان میں بلکہ معاشرے میں بھی اپنا  تعاون پیش کرتی ہیں اور آخر کار ہندوستان کو ایک صحت مند ملک بناتی ہیں۔

حالانکہ  ضلع ہیڈکوارٹر میں سائیکلنگ ایونٹ کی تکمیل کے لیے، جسمانی تندرستی اور فٹ نیس کو فروغ دینے کے لیے دہلی میں ایک اور پروگرام "واک فار ہیلتھ" کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام وجے چوک سے شروع ہوا اور کرتویہ پتھ ، انڈیا گیٹ سے ہوتا ہوا نرمان بھون پہنچا۔

اس سے قبل، 'آزادی کا امرت مہوتسو' کو یادگار بنانے کے لیے  فروری 2023 کے مہینے میں، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت- صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (اے بی-ایچ ڈبلیوسی) پر 'سوستھ من، سوستھ گھر' کے تھیم کے تحت اسی طرح کی ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود میں جوائنٹ سکریٹری جناب  وشال چوہان، وزارت کے سینئر افسران، ڈاکٹروں، نرسوں اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں یعنی صفدر جنگ اسپتال، رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے عملے نے بھی واکتھون میں حصہ لیا۔اس پروگرام میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی اور کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دماغی بیماری اور کینسر جیسے صحت سے متعلق مسائل/بیماریوں کو روک تھام کے لیے صحت مند اور فعال زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2326

 



(Release ID: 1904430) Visitor Counter : 129