صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پٹیالہ میں این ای ای ٹی- پی جی سنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے، این ای ای ٹی- پی جی کے امتحان کے انعقاد کا جائزہ لیا


انہوں نے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااور این ای ای ٹی- پی جی2023 امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے والدین کے ساتھ بات چیت کی

این ای ای ٹی- پی جی 2023 ، کمپیوٹر پر مبنی پلیٹ فارم پر 208898 امیدواروں کے لیے، 277 شہروں میں پھیلے 902 امتحانی مراکز پر،  این بی ای ایم ایس کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے

Posted On: 05 MAR 2023 12:49PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ، امتحانی مرکز میں سکیورٹی کے انتظامات اور امتحان کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لیے، پٹیالہ میں واقع این ای ای ٹی- پی جی سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے امیدواروں کے والدین سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب مرکزی وزیر صحت نے ، طبی سائنسز کے  امتحانات کے قومی بورڈ (این بی ای ایم ایس) کے طبی امتحانی مرکز کا دورہ کیا ہے، جبکہ امتحان جاری ہے۔

این ای ای ٹی- پی جی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ وہ امتحانی مرکز کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ’’مجھے پٹیالہ امتحانی مرکز میں اپنے دورے کے دوران ، طلباء کے والدین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ میں ان سب کو آج کے امتحان کے لیے ا پنی جانب سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G221.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KS0Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U4YN.jpg

این ای ای ٹی- پی جی 2023 ، کمپیوٹر پر مبنی پلیٹ فارم پر 208898 امیدواروں کے لیے، 277 شہروں میں پھیلے 902 امتحانی مراکز پر،  این بی ای ایم ایس کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کے تئیں  این بی ای ایم ایس کی  صفربرداشت کی ایک پالیسی کے طور پر، تمام امتحانی مراکز سخت چوکسی برتی جارہی ہے، جس میں بائیو میٹرک تصدیق، سی سی ٹی وی نگرانی، دستاویز کی تصدیق، اور موبائل فون جامرس وغیرہ شامل ہیں، البتہ یہ اقدامات صرف یہیں تک محدود نہیں ہیں۔

این بی ای ایم ایس  کے صدر ڈاکٹر ابھیجیت شیٹھ، احمد آباد میں کمان مرکزی سیٹ اَپ سے این ای ای ٹی- پی جی کے امتحان کے انعقاد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 90 ممبران پر مشتمل ٹیم ، مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کر رہی ہے۔ اس ٹیم میں  این بی ای ایم ایس کے گورننگ باڈی کے اراکین، این بی ای ایم ایس کے افسران اور ٹی سی ایس کے نمائندے شامل ہیں۔

این ای ای ٹی- پی جی کے انعقاد کی نگرانی اور امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے این بی ای ایم ایس کے دوراکا آفس میں ایک کمان سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ این ای ای ٹی- پی جی کو،پورے ہندوستان کی بنیاد پر آسانی کے ساتھ منعقد کیا جائے۔ کمان سینٹر، مختلف امتحانی مراکز سے لائیو فیڈز سے فیس بھی وصول کر رہا ہے۔ ہنگامی طور پر کارروائی کرنے کے ایک حصے کے طور پر، این بی ای ایم ایس کے دوارکا دفتر میں، پولیس چیک پوسٹ اور طبی امداد کا ایک کمرہ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ٹی سی ایس کے ذریعے، ممبئی میں بھی سرویلنس کمان کا ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا انتظام جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ، 10 افراد کے ذریعے  کیا جارہا ہے۔ این ای ای ٹی- پی جی کے امتحان کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پٹنہ میں ایک مخصوص سکیورٹی کمان سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ کارروائی جاتی پیرامیٹرس کی نگرانی کے لیے، علاقائی کمان مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ امتحان وقت پر شروع ہو اور وقت پر ختم ہو۔ ٹی سی ایس- آئی آن اس امتحان کے انعقاد کی نگرانی کر رہا ہے۔ این بی ای ایم ایس میں قائم کمان سینٹر میں 25 ٹی سی ایس ٹیم کے اراکین بھی دستیاب ہیں۔ لائیو سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی ، کئی مراکز کی نگرانی کی جارہی ہے۔

تمام ریاستی حکومتوں کو تمام ا متحانی مراکز پر مناسب سکیورٹی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ این ای ای ٹی- پی جی امتحان، کامیابی کے ساتھ آج صبح 9 بجے 896 مراکز پر شروع ہوا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے مکمل ہوا۔

*****

U.No.2329

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1904371) Visitor Counter : 143