نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نےآئی آئی ٹی روپڑ، پنجاب سے ملک بھر میں یووا اتسو کا آغاز کیا
ہم دنیا کی سب سے بڑی یووا شکتی ہیں اور ہمیں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے: جناب انوراگ ٹھاکر
آج ملک بھر میں 12 مقامات پر یووا اتسوا کا انعقاد کیا گیا
پہلے مرحلے میں 31 مارچ 2023 تک یووا شکتی کا اتسو منانے کے لیے ملک بھر کے 150 اضلاع میں یووا اتسوا کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
04 MAR 2023 1:28PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج پنجاب میں آئی آئی ٹی روپڑ سےکل ہند یووا اتسوا-انڈیا@2047 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جناب انوراگ ٹھاکر نے یووا اتسوا کا ڈیش بورڈ بھی لانچ کیا۔
پرتاپ گڑھ (یو پی)، ہری دوار (اتراکھنڈ)، دھار اور ہوشنگ آباد (ایم پی)، ہنومان گڑھ (راجستھان)، سرائےقلعہ (جھارکھنڈ)، کپورتھلا (پنجاب)، جلگاؤں (مہاراشٹرا)، وجےواڑہ (آندھرا پردیش)، کریم گنج(تلنگانہ)، پلکھڈ (کیرالہ)، کڈالور (تمل ناڈو) میں ایک ساتھ یووا اتسوا کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 31 مارچ 2023 تک یووا شکتی کا اتسو منانے کے لیے ملک بھر کے 150 اضلاع میں یووا اتسوا کا انعقاد کیا جائے گا ۔
نوجوانوں سے بھرے ہال سے خطاب کرتے ہوئے، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں کے بارے میں بات کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان پر فخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دنیا کی سب سے بڑی یووا شکتی ہیں اور ہمیں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔" مزیدبرآں ، انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ ایک ایک سماجی مقصد کا انتخاب کریں جو ان کے دل کے قریب ہو اور ان مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کل کے معمار ہیں۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جوار کی اہمیت اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے امکان پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پانی کی بچت ہوتی ہے نیز مٹی کی زرخیزی بحال ہوتی ہے ۔ ان کی تقریر میں فٹ انڈیا کا بھی ذکر آیااور پورا ہال "فٹنس کا ڈوز، آدھا گھنٹہ روز" کے نعرے سے گونج اٹھا۔
وزیر موصوف نے کہا "آج، ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام بن گیا ہے۔ ہمارے پاس 107 یونیکورن ہیں۔ کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہمارے یہاں ہی ہوتے ہیں۔ ہماری معیشت' فریجائل فائیو' سے بڑھ کر ' فرسٹ فائیو' میں شامل ہوگئی ہے۔ یہ سب مودی جی کی کوششوں اور اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
مرکزی وزیر نے اس موقع پر پنڈال میں لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا۔
*پس منظر*
پہلے مرحلے میں یووا اتسو پروگراموں کی میزبانی اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں نوجوان رضاکاروں اور این وائی کے ایس سے وابستہ یوتھ کلب کے اراکین کے علاوہ پڑوسی تعلیمی اداروں سے وسیع پیمانے پر شرکت کرنے والے افراد شامل ہوئے ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اپنی پریمیئر یوتھ آرگنائزیشن نہرو یووا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس) کے ذریعہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں سے" یووا اتسوا-انڈیا@2047 " پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ یووا شکتی کے اس سےکل ہند یووا اتسوا میں تین سطحی فارمیٹ ہیں، جس کا آغاز ایک روزہ ضلعی سطح کے یووا اتسو سے ہوگا ، جو مارچ سے جون 2023 تک جاری رہے گا ۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ 150 اضلاع میں منعقد ہونا طے شدہ ہے، جس کا انعقاد رواں مالی سال میں 4 مارچ سے 31 مارچ 2023 تک ہوگا۔
ضلعی سطح کے فاتحین ریاستی سطح کے یووا اتسو میں شرکت کریں گے جو کہ دو سطحی پروگرام ہے۔ اس کا انعقاد ریاستی دارالحکومتوں میں اگست سے ستمبر 2023 کے دوران ہوگا۔ ریاستی سطح کے تمام پروگراموں کے فاتحین دہلی میں اکتوبر 2023 کے تیسرے/چوتھے ہفتہ میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے یووا اتسو میں شرکت کریں گے۔
تینوں سطحوں پر، نوجوان فنکار، مصنف، فوٹوگرافر، اورمقررین مقابلہ کریں گے اور روایتی فنکار ملک کی بھرپور ثقافتی وراثت کا مظاہرہ کریں گے۔ یووا اتسو کا تھیم پنچ پران ہوگا:
1. ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف،
2. غلامی یا نوآبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان کو مٹانا ،
3. اپنی وراثت اور میراث پر فخر کرنا،
4. اتحاد اور یکجہتی، اور
5. شہریوں میں فرض کا احساس۔
نوجوان شرکاء عوامی گفتگو میں امرت کال کے وژن کو پیش کریں گے ، جس کی بنیاد پنچ پران پر ہے ۔ یووا شکتی سے جن بھاگیداری" ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سالگرہ کی ایک کڑی ہے ، جہاں سے انڈیا@2047 کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔
15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوان ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر پروگراموں/مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں جن میں ہر مرحلے پر جیتنے والے اگلے درجے تک جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2312
(Release ID: 1904229)
Visitor Counter : 115