امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرامت شاہ نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
جب بچہ اپنی مادری زبان میں پڑھتا، بولتا اور سوچتا ہے تو وہ اُس کی سوچ ، وجہ ، تجزیہ کرنے اور تحقیق کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے
اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ‘نئی تعلیمی پالیسی’ کے ذریعے مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا ہے، یہ ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گی
یہ دن اپنی مادری زبان سے جڑنے اور اسے مزید خوشحال بنانے کا عزم کرنے کا دن ہے
جب انسان اپنی مادری زبان کو خوشحال بنائے گا تب ہی ملک کی تمام زبانیں خوشحال ہوں گی اور ملک بھی خوشحال ہوگا، عہد کریں کہ اپنی مادری زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
Posted On:
21 FEB 2023 1:16PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ٹوئٹس کے ذریعے مرکزی وزیر داخلہ نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اپنی مادری زبان سے جڑنے اور اسے مزید خوشحال بنانے کا عزم کرنے کا ہے۔ جب انسان اپنی مادری زبان کو خوشحال بنائے گا تب ہی ملک کی تمام زبانیں خوشحال ہوں گی اور ملک بھی خوشحال ہوگا۔ ہمیں اپنی مادری زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جب کوئی بچہ اپنی مادری زبان میں پڑھتا، بولتا اور سوچتا ہے تو اس سے سوچنے، استدلال کرنے، تجزیہ کرنے اور تحقیق کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے 'نئی تعلیمی پالیسی' کے ذریعے مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا ہے۔ یہ ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گا۔
*************
( ش ح ۔ ح ا ۔ ر ض(
U. No.1909
(Release ID: 1901004)
Visitor Counter : 187