نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کل نئی دہلی میں جی 20 گروپ کے  وائی 20 مذاکرات کے تحت ‘مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور نظام حکومت میں نوجوان’ موضوع پر اجلاس منعقد کیا جائے گا

Posted On: 21 FEB 2023 11:28AM by PIB Delhi

جمہوریت اور نظام حکومت کے شعبوں میں نوجوانوں کی طاقت کو نمایاں کرنے کی کوشش کے تحت آفس آف انٹرنیشنل پروگرامز، شری رام کالج آف کامرس (او آئی پی- ایس آر سی سی)حکومت ہند کی وزارت برائے امور نوجواں اور کھیل کے ساتھ مل کر 22 فروری 2023 کو ایک ورکشاپ منعقد کرنے جارہا ہے۔ یہ ورکشاپ جی 20 کے مجموعی فریم ورک کے تحت یوتھ 20مذاکرات کی سرگرمیوں کے حصہ کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔

مس میتاراجیولوچن، سکریٹری(امور نوجواں)،  محکمہ امور نوجواں، وزارت امور نوجواں اور کھیل کے ذریعے مجمع کو خطاب کرنے کی توقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013J5B.jpg

 

ورکشاپ کے تین اہم موضوعات ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’، ‘‘طلبا پر مرکوز نظام حکومت’’ اور ‘‘پالیسی سیکٹر’’ ہوں گے۔ اس موقع پر دلی-این سی آر خطہ کے صنعت کاروں کے شریک ہونے کی امید ہے۔ ملک سے باہر اعلی تعلیم حاصل کررہے کالج کے سبھی طلبا ورچوئل طریقے سے اس ورکشاپ میں شامل ہوں گے۔

اجلاس کے بعد پوری ورکشاپ کی تفصیل اور پالیسی سے متعلق پیش کی گئی رائے کو ایک رپورٹ میں جمع کیا جائے گا۔

محکمہ امور نوجواں کے بارے میں:

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ساتھ ہی اس کے بیش قیمتی انسانی وسیلہ بھی ہیں۔ان کی تخلیقی اور تعمیراتی توانائیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے یہ محکمہ صلاحیت سازی اور ملک کی تعمیر کے دو مقاصد پر کام کررہا ہے۔

او آئی پی، ایس آر سی سی کے بارے میں:

آفس آف انٹرنیشنل پروگرامز، شری رام کالج آف کامرس(او آئی پی-ایس آر سی سی) کا مقصد بین ثقافتی اور تعلیمی لین دین کے پروگراموں کے ذریعے بین الاقوامی ماحول تیار کرنا اور اسے پھیلانا ہے۔ یہ یونیورسٹیوں، اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیم، تحقیق اور تدریسی سرگرمیوں میں اشتراک و تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

سال 2015 میں اپنی شروعات کے بعد سے ہی او آئی پی-ایس آر سی سی، ہارورڈ یونیورسٹی (امریکہ)، ملبورن یونیورسٹی (آسٹریلیا)، اتریخت یونیورسٹی (نیدرلینڈ) وغیرہ جیسے سرکردہ عالمی تعلیمی اداروں کے ساتھ 175 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی پروگرام منعقد کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد وزارتوں جیسے کہ امورنوجواں کی وزارت، الیکٹرانکس کی وزارت، امور خارجہ کی وزارت، ثقافت کی وزارت اور نیتی آیوگ کے تعاون سے کئی پرچم بردار پروگرام بھی منعقد کرچکا ہے۔ او آئی پی نے متعدد سفارتخانوں اور بین الاقوامی تنظیموں مثلا دلی میں عالمی بینک، دلی میں یو این ڈی پی، انٹرنیشنل کوآپریٹیو الائنس- ایشیا پیسفک (آئی سی اے-اے پی)، بینکاک میں یونیسکیپ، پیرس میں یونیسکو اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات  کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔

******

ش ح ۔ ق ت۔ ت ع

U. No. 1897



(Release ID: 1900966) Visitor Counter : 115