نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نگرانی کمیٹی نے، دوسری رینکنگ سیریز میں شرکت کے لیے 27 پہلوانوں کے دستے کے لئے راستہ صاف کردیا
Posted On:
20 FEB 2023 12:39PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کی نگرانی کمیٹی نے 27 پہلوانوں سمیت 43 ارکان کے دستے کو آئندہ دوسری رینکنگ سیریز 'ابراہیم مصطفیٰ' ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے راستہ صاف کر دیا ہے۔
مصر کے اسکندریہ میں 23 سے 26 فروری تک ہونے والا یہ ٹورنامنٹ سینئر ایشین چمپئن شپ 2023 اور سینئر ورلڈ چمپئن شپ 2023 میں بہتر سیڈنگ کے لیے رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے اہم ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم، 9 فری اسٹائل ریسلرز، 8 خواتین ریسلرز اور 10 گریکو رومن ریسلرز کے ساتھ 16 کوچز اور معاون عملہ پر مشتمل ہوگی۔
27 پہلوانوں میں 3 ٹارگٹ اولمپکس پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ریسلرز، یعنی آشو 67 کلو جی آر، بھٹیری 65 کلوگرام ڈبلیو ڈبلیو اور سوجیت 65 کلوگرام ایف ایس بھی شامل ہوں گے ۔
ہندوستانی ٹیم کی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اولمپک میڈلسٹ اور نگرانی کمیٹی کی چیئرپرسن ایم سی میری کوم نے کہا، "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان نہ پہنچے اور زیادہ سے زیادہ پہلوانوں کو بین الاقوامی سطح پر آگہی حاصل ہو، تاکہ وہ اس کھیل میں دنیا کے سب سے بہترین سے مقابلہ کرنے کا موقع حصہ لے سکیں۔ "
اب تک 9 موجودہ اور سابق عالمی چمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ دوسری رینکنگ سیریز کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔
پہلوانوں کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
(20-02-2023)
U-1860
(Release ID: 1900717)
Visitor Counter : 118