ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے ایک ماہ طویل سیکورٹی مہم چلائے گی
Posted On:
19 FEB 2023 3:13PM by PIB Delhi
ٹرین کے پٹری سے اترنے، سگنل پاسنگ ایٹ ڈینجر (ایس پی اے ڈی) اور دیگر قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے آج سے ایک ماہ طویل حفاظتی مہم شروع کی ہے۔ ریلوے بورڈ، زونل ریلوے اور ڈویژنوں کے سینئر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف سیکشنوں ، لابیوں ، رکھ رکھاؤ مراکز ، کام کی جگہوں کا دورہ کریں اور حادثات/غیر معمولی واقعات کو روکنے کے لیے وضع کردہ حفاظتی آپریشنز اور دیکھ بھال کے طریقہ کار کو چیک کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔ اسسٹنٹ لوکو پائلٹس/لوکو پائلٹس کے ذریعے سگنلنگ کے پہلوؤں اور بریک لگانے کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور رفتار کی پابندیوں، ٹریک مشینوں/ٹاور ویگنوں کے آپریٹرز کی کاؤنسلنگ ؛ کام کی جگہ کی حفاظت؛ شارٹ کٹ وغیرہ کی روک تھام پر بھی عمل کیا جائے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل فراہم کرنے کے لیے اچھے اور برے طریقوں کے بارے میں عملے کے ساتھ بات چیت کرنے اور آپریشنز/منٹیننس/کام کرنے کے طریقہ کار کا معائنہ کرنے کے لئے سیکشن/لابی/کام کی جگہ پر خاطر خواہ وقت گذارنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1831
(Release ID: 1900567)
Visitor Counter : 122