دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر جناب راہل گاندھی کو 14-2004کے یوپی اے دور حکومت اور نریندر مودی سرکار کے 9برسوں کے دوران فنڈ کے اختصاص اور اثاثوں کی تخلیق دونوں کے پس منظر میں منریگا پر بحث کرنے کا چیلنج دیا


نوئیڈا ، اترپردیش کے سارس(ایس اے آر اے ایس)میلہ کے موقع پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے جناب راہل گاندھی کے اُس فیس بک پوسٹ پر سخت اعتراض کیا  جس میں انہوں نے منریگا کے بجٹ میں تخفیف کرنے کا الزام عائد کیا ہے

جناب گری راج سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کی قیادت والے یوپی اے کے 10سال کی حکمرانی کے دوران منریگا کا بی ای (بجٹ تخمینہ)کبھی بھی 33000ہزار کروڑ سے زیادہ نہیں ہوا، جبکہ مئی 2014 سے کہ جب وزیر اعظم مودی نے عہدہ سنبھالا ہے ، ہر سال آر ای میں بجٹ تخمینے  میں اضافہ ہوا

جناب گری راج سنگھ نے اطلاع دی کہ 21-2020میں 61500کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ بڑھ کر 1.11500کروڑ روپے ہوگیا، جو ابتدائی مختص فنڈ کے دو گنا سے تھوڑا ہی کم ہے

دس سال کی یوپی اے حکمرانی کے دوران اثاثے  کی تخلیق صرف 17فیصد تھی، جبکہ مودی سرکار کے پچھلے 9برسوں میں اثاثے کی تخلیق 60فیصد عبور کرچکی ہے:جناب گری راج سنگھ

Posted On: 18 FEB 2023 5:39PM by PIB Delhi

 

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر جناب راہل گاندھی کو 14-2004کے یوپی اے دور حکومت اور نریندر مودی سرکار کے 9برسوں کے دوران فنڈ کے اختصاص اور اثاثوں کی تخلیق دونوں کے پس منظر میں منریگا پر بحث کرنے کا چیلنج دیا۔

اترپردیش کے نوئیڈا کےسرس(ایس اے آر اے ایس)میلہ کےدوران بلوتے جناب گری راج سنگھ نے منریگا بجٹ کو کم کرنے کے لئے ایک اخباری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہندی میں ڈالی گئی  جناب راہل گاندھی کی ایک فیس بک پوسٹ پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ کانگریس لیڈر کو اس طرح کی سخت الزام تراشی سے پہلے حقائق اور اعدادو شمار کا خود پتا لگانا چاہئے۔

 

 

جناب گری راج سنگھ نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کی قیادت والے یوپی اے کے 10سال کی حکمرانی کے دوران منریگا کا بی ای(بجٹ تخمینہ)کبھی بھی 33000ہزار کروڑ سے زیادہ نہیں ہوا اور زیادہ تر مالیاتی سالوں میں دیہی روزگار کے تعلق سے منصوبے پر خراب عمل آوری کے سبب فنڈ واپس ہوگیا۔دوسری طرف ، وزیر موصوف نے کہا کہ مئی 2014 سے ، جب سے وزیر اعظم مودی نے عہدہ سنبھالا ہے، ہر سال آر ای (ترمیم شدہ تخمینہ) میں بی ای(بجٹ  تخمینہ) عبور کر گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی 73000کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ پہلے ہی 89400کروڑ روپے آر ای(ترمیم شدہ تخمینہ)کو چھو چکا ہے۔کیونکہ دیہی ترقیات کی وزارت کو 25000کروڑ میں سے 16000کروڑ روپے  حاصل ہوئے ، جو ریاستوں کے بقائے کی ادائیگی کے لئے مانگے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے 20-2019 میں بجٹ تخمینہ 60000کروڑ روپے تھا اور ترمیم شدہ تخمینہ 71000کروڑ روپے ہوگیا تھا، جبکہ 21-2020میں 61500کروڑ روپے بجٹ تخمینہ 1لاکھ 11ہزار500 کروڑ روپے ہوگیا۔ کووڈ وباء کے مد نظر دیہی آبادی کی شہروں سے گاؤں کی طرف دوبارہ نقل مکانی اور کام کی بڑھتی مانگ کے سبب ایسا کیا گیا۔ اسی طرح مالیاتی سال 22-2021 میں73000 بجٹ تخمینہ  99117کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔

جناب گری راج سنگھ نے جناب گاندھی کو یوپی اے دور حکومت کے دوران دیہی روزگار اسکیم کے تحت اثاثے کی تخلیق کی بھی جانچ کرنے کی چنوتی دی۔اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ محض 17فیصد تھی، جبکہ مودی سرکار کے پچھلے 9برسوں میں اثاثے کی تخلیق 60 فیصد عبور کرچکی ہے۔انہوں نے منریگا کو نیا رُخ دینے کا مکمل کریڈٹ جناب نریندر مودی اور ا ن کی مینڈٹ  کو دیا، جبکہ اس سے پہلے منریگا کے تحت صرف کھدائی اور سوراخوں کو بھرنے کا م ہوتا تھا۔

کانگریس لیڈر جناب راہل گاندھی نے کل بی جے پی کی قیادت والی سرکار پر منریگا بجٹ میں تخفیف کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ دیہی روزگار اسکیم ، جو ہندوستانی کی دیہی معیشت کی بنیاد ہے، مرکز کی دبانے والی پالیسیوں کا شکار ہورہی ہے۔

جناب گاندھی کے اس الزام پر کہ سرکار مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون(ایم جی این آ ر ای جی اے)منریگا کے تحت آدھار کو اسکیم سے جوڑ کر سماج کے غریب طبقات کے خلاف غلط استعمال کررہی ہے۔ جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار کا مقصد اسکیم کے نفاذ میں مکمل شفافیت لانا ہے۔

                   

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1810)


(Release ID: 1900408) Visitor Counter : 173