وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نےاسپین کے وزیر اعظم عزت مآب  جناب  پیڈرو سانچیز، کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی


دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیا

 انہوں نے  ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق  کارروائی، صاف توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی میں تعاون پر اتفاق  کیا

وزیر اعظم نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو جی-20 کے لیے ہندوستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم سانچیز نے جی-20  صدارت کے تحت ہندوستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کی ہے

Posted On: 15 FEB 2023 9:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسپین کے وزیر اعظم عزت  مآب  مسٹر پیڈرو سانچیز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جاری دو طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور دفاعی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے طور طریقوں، صاف توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی جیسے مسائل پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو جی-20   صدارت کے لیے ہندوستان کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد واسدھئیوا کٹمبکم (ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل) کے موضوع پر مبنی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔ وزیر اعظم سانچیز نے جی-20   صدارت کے تحت ہندوستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ ر ض(

U. No.1713



(Release ID: 1899710) Visitor Counter : 120