صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کی مرکزی وزارت نے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں” سائیکل فار ہیلتھ’’ ریلی کا اہتمام کیا
آج ملک بھر میں تمام 1.56 لاکھ آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرز (اے بی۔ ایچ ڈبلیو سیز) پر دیگر سرگرمیوں کے ساتھ میگا سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
سوستھ من، سوستھ گھر کے ایک حصے کے طور پر شروع کیے جانے والے اقدامات، ایک سال طویل مہم ہے جس کا مقصد صحت مند زندگی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور اُسےبڑھانا ہے
Posted On:
14 FEB 2023 10:58AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج(ایل ایچ ایم سی) میں ’سائیکل فار ہیلتھ‘ کے موضوع کے ساتھ ایک سائیکلتھون کا اہتمام کیا۔ فیکلٹی، سٹاف اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس طرح کی ریلیاں جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کو ماحول دوست آمدورفت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔
آج، کُل 1.56 لاکھ آیوشمان بھارت – صحت اور تندرستی کے مراکز(اے بی۔ ایچ ڈبلیو سیز) پر سائیکلاتھون، سائیکل ریلی یا سائیکل برائے صحت کی شکل میں میگا سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ سرگرمیاں گزشتہ سال نومبر میں شروع کی گئیں تھی جو ایک سال تک جاری رہنے والی ‘‘سوستھ من، سوستھ گھر’’ مہم کے ایک حصے کے طور پر کی جا رہی ہیں جس کا مقصد صحت مند زندگی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور اُنہیں بڑھانا ہے۔ اس کے مطابق ملک بھر کے تمام اے بی۔ ایچ ڈبلیو سیز میں ہر ماہ کی 14 تاریخ کو ہیلتھ میلے بھی منعقد کیے جائیں گے جہاں یوگا، زومبا، ٹیلی کنسلٹیشن، نکشے پوشن ابھیان، غیر متعدی امراض کی اسکریننگ اور دواؤں کی تقسیم، سکل سیل ڈیزیز اسکریننگ جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
اس پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ جو سائیکل چلانے کے لیے اپنے جوش و جذبے کی وجہ سے "گرین ایم پی" کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، لوگوں سے صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے سائیکل کا استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ایل ایچ ایم سی میں شرکاء کوبشمول نوجوان نسل کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنی زندگیوں میں صحت مندانہ طریقے اپنائے تاکہ جسمانی اور ذہنی فائدوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ جسمانی سرگرمیاں بہت سی غیر متعدی اور زندگی میں پیش آنے والی بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
کل مرکزی وزیر صحت کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں، انہوں نے سب کو اس پہل میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
ملک کے مختلف حصوں سے میگا سائیکلنگ ایونٹ کی جھلکیاں، ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
جیسا کہ ملک ‘آزادی کا امرت مہوتسو’(اے کے اے ایم) منا رہا ہے، حکومت ہند تمام شہریوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے اور اسے ہماری روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
جناب وشال چوہان، جے ایس، ڈاکٹر (پروفیسر)۔ اتل گوئل، ڈی جی ایچ ایس، ڈاکٹر سبھاش گری، ڈائریکٹر (ایل ایچ ایم سی)، وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ایل ایچ ایم سی کے فیکلٹی، عملہ اور طلباء نے میگا سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لیا۔
*************
( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(
U. No.1625
(Release ID: 1899044)
Visitor Counter : 136