صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریس اعلامیہ

Posted On: 12 FEB 2023 9:16AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر جناب بھگت سنگھ کوشیاری اور لداخ  کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے جناب رادھا کرشنن ماتھر کے استعفے قبول کر لیے ہیں ۔

صدر جمہوریہ ہند نے مندرجہ ذیل تقرریاں کی ہیں:

لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تری وکرم پرنائک، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، وائی ایس ایم (سبکدوش) بطور گورنر، اروناچل پردیش۔

  1. جناب لکشمن پرساد   بطور گورنر ،سکم
  2. جناب سی پی رادھا کرشنن بطور گورنر، جھارکھنڈ
  3. جناب شیو پرتاپ شکلا بطور گورنر ہماچل پردیش
  4. جناب گلاب چند کٹاریا بطور گورنر، آسام
  5. جناب جسٹس (سبکدوش) ایس عبدالنظیر  بطور گورنر، آندھر ا پردیش
  6. جناب بسوا بھوشن ہری چندن، آندھرا پردیش کے گورنر، جن کی تقرری چھتیس گڑھ کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  7. محترمہ انوسوئیہ یوکیے، چھتیس گڑھ کی گورنر جن کی تقرری منی پور کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  8. جناب لا گنیشن، منی پور کے گورنر جن کی تقرری ناگالینڈ کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  9. جناب پھاگو چوہان، بہار کے گورنر جن کی تقرری میگھالیہ کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  10. جناب راجندر وشوناتھ ارلیکر، ہماچل پردیش کے گورنر جن کی تقرری بہار کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  11. جناب رمیش بائس ، جھارکھنڈ کے گورنر جن کی تقرری مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر کی گئی ۔
  12. بریگیڈیئر (ڈاکٹر) جناب بی ڈی مشرا (سبکدوش) اروناچل پردیش کے گورنر جن کی تقرری لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر کی گئی ۔

مذکورہ بالا تقرریاں ان تاریخوں سے نافذ ہوں گی جب وہ اپنے متعلقہ دفاتر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1535



(Release ID: 1898451) Visitor Counter : 130