نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا گلمرگ میں آغاز کیا، اس موقع پر جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا کے 40 مراکز شروع کئے گئے

Posted On: 10 FEB 2023 6:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے جمعے کے روز گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ طور سے آغاز کیا۔ مرکزی وزیر کے ہمراہ جموں اور کشمیر کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، دیگر اکابرین اور نوجوان ایتھلیٹس، کوچ اور  اسٹاف  کے لوگ موجود تھے۔

image001I2AI.jpg

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹس میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لئے ایک خصوصی پیغام بھیجا تھا۔ وزیراعظم نے شرکاء ایتھلیٹس، کوچ صاحبان اور افسران کے لئے بہترین خواہشات بھیجیں۔

افتتاحی تقریب انتہائی پرجوش اور پُرمسرت تھی۔سفید کبوتر اڑائے گئے، جو امن کی علامت ہیں۔ روایتی رقص پیش کئے گئے اور وادی میں کھیلو انڈیا کے 40 مراکز کا ای-لانچ کیا گیا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘ اگر چہ افتتاحی تقریب بہت زبردست تھی، لیکن سب سے زیادہ تالیاں اس وقت بجائی گئیں، جب جموں و کشمیر میں 40 کھیلو انڈیا مراکز کے آغاز کا اعلان کیا گیا’’۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے دیئے گئے پیغام ‘‘ کھیلو گے، تو کھِلو گے’’ کو جموں و کشمیر نے بہترین طریقے سے سربلند رکھا ہے اور گزشتہ تین برسوں میں اس خطے کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔

2.jpg

3.jpg

جموں و کشمیر میں اسی طرح کے کھیلوں کے ایکو سسٹم قائم کرنے کے اقدامات کا وعدہ کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت جموں و  کشمیر کو مالی امداد فراہم کرتی رہے گی اور بہترین کوچ دے گی۔

سرمائی کھیل 14؍ فروری تک گلمرگ میں جاری رہیں گے اور 29 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ ایتھلیٹ اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر گیارہ اسپورٹس ڈسپلن شامل ہیں۔

جناب منوج سنہا نے کہا کہ ‘‘ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کے لئے پورا ہندوستان متحد ہے۔ جب کھیل ہوتے ہیں، تو پورے ملک کو وادی کی میزبانی، کھیل کود اور  وادی کے حسین  نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ میر ا خیال ہے کہ نوجوانوں کے امور کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ،جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل  اور تمام متعلقہ فریقوں نے پھر سے گلمرگ میں اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد میں  تعاون دیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1898122) Visitor Counter : 120