وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت، پہلے سیاحتی ورکنگ گروپ کا اجلاس، آج گجرات کے کچے کے رن میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


بحث کے لیے رکھے گئے تمام 5 کلیدی ترجیحی شعبوں کی توثیق، تمام رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے کی گئی ہے

مندوبین نے،وائٹ رن میں طلوع آفتاب کے وقت یوگا اجلاس میں شرکت کی اور دھولاویرا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کےآثار قدیمہ کے مقام کا دورہ کیا

Posted On: 10 FEB 2023 2:06PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت، پہلےسیاحتی ورکنگ گروپ کا اجلاس، جو 7 سے 10 فروری تک گجرات کے کچے کے رن میں منعقد ہوا تھا، آج اختتام پذیر ہوا۔ میٹنگ میں دو ضمنی تقریبات، ایک افتتاحی اجلاس، پانچ شناخت شدہ ترجیحات پر دو روزہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں، دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ اور سیر و تفریح کے دورے شامل تھے۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے پہلے 7 فروری کی شام کو ایک ضمنی تقریب کا موضوع تھا،’کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے دیہی سیاحت‘۔ پینل مباحثے میں، پینلسٹس نے دیہی سیاحت کے میدان میں بہترین طریقوں، کامیابی کی کہانیوں، امکانات اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے پریزنٹیشنز پیش کئےاور مباحثے کئے۔ ایک الگ تقریب میں، دھردو گاؤں کے سربراہ (سرپنچ) جناب میاں حسین گل بیگ نے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رن اتسو جیسی سیاحت کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کے گاؤں کی معیشت اثر اندازہونےاور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے کی۔ وزیر سیاحت، ثقافت اور ڈو او این ای آر جناب جی کشن ریڈی اور ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کےمرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاحی اجلاس میں، ہندوستانی معززین نے ہندوستانی سیاحتی مقامات، سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات، سیاحوں کی حفاظت، سیاحت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن اور مقامی معیشت اور روزگار پر سیاحت کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے دوران، ہندوستانی ایوان صدر نے پانچ ترجیحی موضوعات پر بات چیت کی جس میں شامل ہیں؛ سبز سیاحت: ’’ایک پائیدار، ذمہ دار اور لچکدار سیاحت کے شعبے کے لیے سیاحت کے شعبے کی سبز کاری‘‘؛ ڈیجیٹلائزیشن: ’’سیاحت کے شعبے میں مسابقت، شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کا استعمال‘‘؛ ہنر: ’’نوجوانوں کو سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں اور کاروباری صلاحیتوں کے ساتھ بااختیار بنانا‘‘؛ سیاحت کے ایم ایس ایم ایز: ’’سیاحت کے شعبے میں اختراعات اور حرکیات کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کے ایم ایس ایم ایز /اسٹارٹ اپس/نجی شعبے کی پرورش‘‘ اور منزل کا انتظام: ’’ایک جامع نقطہ نظر کی طرف منزلوں کے جامع انتظام پر دوبارہ غور کرنا جو ایس ڈی جیز کو پورا کرتا ہے‘‘۔ بات چیت کرنےکے لئے طے شدہ تمام 5 کلیدی ترجیحی شعبوں کی تمام جی20 اراکین، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے توثیق کی۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے آخری دن، ایک دوسری ذیلی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا، ’آثار قدیمہ کی سیاحت کا فروغ: مشترکہ ثقافتی ورثے کی دریافت‘۔ پینل مباحثہ میں مقررین نے آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ اور ایسے مقامات پر درپیش چیلنجز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور پائیدار معاش کے لیے آثار قدیمہ کی سیاحت کو فروغ دینے کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ اپنے اختتامی کلمات میں سیاحت کے سکریٹری اروند سنگھ نے کہا کہ آثار قدیمہ کی سیاحت، مقامی کمیونٹیوں کی پائیدار طریقے سے سماجی و اقتصادی ترقی کو فراہم کر سکتی ہے۔

دھوردو ٹینٹ سٹی میں اپنے قیام کے دوران، مندوبین کو وائٹ رن میں طلوع آفتاب کے وقت یوگا سیشن میں شرکت کا موقع ملا۔ مندوبین نے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی مقام دھولاویرا کے ہڑپہ سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں مندوبین کو دھولاویرا میں پانی کے کارگر اور موثر انتظام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرایا گیا۔ مندوبین کو مقامی کچھی فن اور روایات سے بھی روشناش کرایا گیا۔ ایک ثقافتی شام کے دوران، وہ لوگ بھی جوش و خروش کے ساتھ، لوک فنکاروں کے ساتھ رقص میں شامل ہوئے۔

اپنی روانگی سے قبل مندوبین نے بھج میں، جدید ترین سمریتی ون زلزلہ میموریل میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9UJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YWP1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ETL9.jpg

مزید برآں، سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ، تین مزید میٹنگوں کا دوبارہ انعقاد کرے گا گا جس میں ایک وزارتی میٹنگ بھی شامل ہے جو گوا میںمنعقد ہوگی۔ وزارتی سطح کامراسلہ اور سیاحت کے لئے گوا روڈ میپ، پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے،منصوبہ بند ڈیلیور ایبلز ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y72I.jpg

علاوہ ازایں ،جی20 ٹورازم ٹریک کی چار جی20 میٹنگوں کے علاوہ، ہندوستان کی جی20 صدارت کی مدت کے دوران، سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تین میگا تقریبات کےانعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔ وزارت سیاحت اپریل/مئی میں نئی دہلی میں، پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس (جی ٹی آئی ایس) کا انعقاد کرے گی۔ ان میں مئی میں ایم آئ یسی ای عالمی کانفرنس؛ اور جون میں، جی20 ٹورازم سی ای او فورم شامل ہیں۔

*****

U.No.1482

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1898079) Visitor Counter : 192