ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اب واٹس ایپ کے  ذریعہ آن لائن کھانے کا آرڈر:ہندوستانی ریلوےنے نئی سروس کا آغاز کیا

Posted On: 06 FEB 2023 1:10PM by PIB Delhi
  • ہندوستانی ریلوے، پی ایس یو ، آئی آر سی ٹی سی نے ریلوے مسافروں کے لئے واٹس ایپ کمیونیکیشن شروع کیا ہے تاکہ ای کیٹرنگ خدمات کے ذریعہ کھانے کا آرڈریا جاسکے۔
  • گراہک کے لئے واٹس ایپ نمبر +91-8750001323 ایک انٹر ایکٹو ٹو وے کمیونیکیشن پلیٹ فارم بن جائے گا ۔
  • اے آئی پاور چیٹ بوٹ مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ خدمات کی تمام سوالوں سے نمٹے گا اور ان کے لئے کھانے کا آرڈر بھی بک کرےگا۔
  • ای کیٹرنگ خدمات کے لئے واٹس ایپ کمیونیکیش مخصوص ٹرینوں اور مسافروں پر لاگو کیا گیا ہے۔
  • گراہک کی تجاویز اور فیڈ بیک کی بنیاد پر کمپنی دیگر ٹرینوں میں بھی یہ اسکیم لاسکے گی۔

ہندوستانی ریلوے کے پی ایس یو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لیمٹڈ (آئی آر سی ٹی سی) نے خصوصی طور پر تیار کی گئی ویب سائٹ   www.catering.irctc.co.in کے ساتھ ساتھ اپنے ای کیٹرنگ ایپ فوڈاینڈ ٹریک کے ذریعہ ایک خدمات شروع کی ہیں۔

اپنی ای کیٹرنگ خدمات کو زیادہ  موثر بنانے اور گراہکوں پر توجہ دینے کے لئے مزید ایک قدم آگے جاتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے حال ہی  میں ریلوےمسافروں  کے لئے واٹس ایپ کمیونیکیشن شروع کیا ہے تاکہ ای کیٹرنگ خدمات کے ذریعہ کھانے کا آر ڈر دیا جاسکے۔ بزنس واٹس ایپ نمبر +91-8750001323 اس مقصد کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔

ابتدا میں واٹس ایپ کمیونی کیشن کے ذریعہ ای کیٹرنگ خدمات کے دو مرحلوں میں نفاذ کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ پہلے مرحلے میں بزنس واٹس ایپ نمبر www.ecatering.irctc.co.in لنک پر کلک کرکے ای کیٹرنگ خدمات کا انتخاب کرنے کے لیے ای ٹکٹ بک کرنے والے صارف کو پیغام بھیجے گا۔

اس متبادل کے ساتھ، صارفین  براہ راست  آئی آر سی ٹی سی کی ای کیٹرنگ ویب سائٹ کے ذریعے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت کے بغیر  اپنی پسند کے کھانے کی بکنگ کر سکیں گے اپنی پسند کے ریستوراں سے جو اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں ۔

خدمات کے اگلے مرحلے میں، واٹس ایپ نمبر کو صارف کے لیے ایک انٹرایکٹو دو طرفہ کمیونیکیشن پلیٹ فارم بننے کے لیے فعال کیا جائے گا جہاں ایک اے آئی پاور چیٹ بوٹ مسافروں کے لیے ای کیٹرنگ سروسز کے تمام سوالات کو ہینڈل کرے گا اور ان کے لیے کھانا بھی بک کرے گا۔

اس کے شروع ہوجانے کے ساتھ منتخب ٹرینوں اور مسافروں پر ای کیٹرنگ خدمات کے لیے واٹس ایپ کمیونیکیشن کو لاگو کیا گیا ہے اور صارفین کے تاثرات اور تجاویز کی بنیاد پر، ریلوے دیگر ٹرینوں پر بھی اسے فعال کرے گا۔

آج، تقریباً 50000 کھانے ایک دن میں صارفین کو آئی آر سی ٹی سی کی ای کیٹرنگ خدمات کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں جو اس کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے فعال ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QK9M.jpg

*************

 

ش ح۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.1259


(Release ID: 1896578) Visitor Counter : 207