وزارت خزانہ

بھارت کی وسیع پیمانے پر اصلاحات اور دُرُست پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے کہ بحران کے دوران ایک توازن قائم رہا


سب کا پریاس اور جَن بھاگیداری نے مشکل اوقات میں مدد کی

عالمی معیار کے منفرد ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، بے مثال کووڈ ٹیکہ کاری مہم، غیر معمولی مشن لائف اور ہائیڈروجن مشن جیسی کامیابیاں بھارت کو اُبھرتی ہوئی عالمی پروفائل طرف لے جا رہی ہیں

Posted On: 01 FEB 2023 1:32PM by PIB Delhi

مختلف  بحران  کے دوران بھارت کی طرف سے دکھائی جانے والی لچک کی تعریف کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس کا سہرا وسیع پیمانے پر اصلاحات اور اچھی پالیسیوں پر ملک کی توجہ  مرکوز  کرنے کو دیا۔ انہوں نے  وضاحت کی  کہ ‘‘سب کا پریاس کے نفاذ کے نتیجے میں جن بھاگیداری اور ضرورت مند افراد  کے لئے ہدف پر مبنی تعاون نے مشکل دور میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ہماری مدد کی۔’’

عالمی سطح پر بھارت کا بڑھتا ہوا قد

آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 24-2023 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  عالمی سطح پر بھارت کا بڑھتا ہوا قد  متعدد کامیابیوں کی بدولت ہے، جن میں درج ذیل کامیابیاں قابل ذکر ہیں:

  • عالمی معیار کے منفرد  ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے مثلاً آدھار، کو-وِن پورٹل اور یو پی آئی
  • غیر معمولی رفتار اور پیمانے میں کووِڈ ٹیکہ کاری مہم
  • سرحدی علاقوں میں سرگرم کردار جیسے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اہداف کا حصول اور مشن لائیف
  • نیشنل ہائیڈروجن مشن

پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)

کووڈ-19 وبا کے دوران  کی گئی کوششوں کو اجاگرکرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران 28 مہینوں تک 80 کروڑ سے زیادہ افراد کو مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔  انہوں نے مزید کہا  کہ ‘‘خوراک اور تغذیہ کی یقینی فراہمی  کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو جاری رکھتے ہوئے ہم یکم جنوری 2023 سے پی ایم غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت اگلے ایک سال کے لیے تمام انتیودیا مستفیدین اور ترجیحی کنبوں کے لئے  مفت اناج کی فراہمی کی اسکیم کو نافذ کر رہے ہیں ۔ ’’ وزیر خزانہ نے کہا کہ  اس اس اسکیم  کے نفاذ پر تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے کا خرچہ مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔

***

ش ح۔ م ع۔ ک ا



(Release ID: 1895407) Visitor Counter : 122