شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت نے‘‘ ہر گھر دھیان’’ مہم کے تحت دھیان اور دماغی صحت پر ایک گھنٹے کے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا
Posted On:
31 JAN 2023 10:37AM by PIB Delhi
‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے زیراہتمام، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے نئی دلی کےوگیان بھون انیکسی میں اپنے افسران؍عملے کے لئے‘‘ہر گھر دھیان’’ مہم کے تحت دھیان اور دماغی صحت پر ایک گھنٹے کے تعارفی سیشن منعقد کیا۔
سیشن کی صدارت آرٹ آف لیونگ کی محترمہ ارونیما سنہا اور جناب سویاش راج شیوم نے کی۔
اس سیشن میں ذہنی اور جذباتی صحت کی طرف شرکاء کی توجہ مرکوز کی گئی۔ دھیان کی ایک سادہ اور آسان مشق متعارف کرائی گئی اور خود کو بہتر بنانے کے مسلسل سفر کے لئے وافر مقدار میں مواد فراہم کیا گیا۔
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) مستقبل قریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئےدھیان اور دماغی صحت کی مشق کے عمل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتی ہے۔
***
ش ح۔ م ع۔ ک
(Release ID: 1894951)
Visitor Counter : 123