بھارتی چناؤ کمیشن
رائے دہندگان کا 13 واں قومی دن (این وی ڈی( 25 جنوری 2023 کو منایا جائے گا
اس سال کے این وی ڈی کا موضوع ہے 'ووٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں ہے ، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں'
Posted On:
24 JAN 2023 3:50PM by PIB Delhi
نئی دلی، 24 جنوری، 2023 /
بھارت کا انتخابی کمیشن 25 جنوری 2023 کو رائے دہندگان کا 13 واں قومی دن منا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو بھارت کا انتخابی کمیشن کی طرف سے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی قومی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو مہمان اعزازی کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس سال کے این وی ڈی کا موضوع ہے ، 'ووٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں ہے، ، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں'، یہ رائے دہندگان کے لیے وقف ہے جو ان کے ووٹ کی طاقت کے ذریعے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے افراد کے احساس اور خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ اس کے "لوگو" کو تہواری اور انتخابی عمل کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پس منظر میں اشوک چکر، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ سیاہی والی انگلی، ملک کے ہر ووٹر کی شرکت کی نمائندگی کرتی ہے۔'لوگو' میں 'ٹک' کا نشان ووٹر کی جانب سے باخبر فیصلہ سازی کا مطلب ہے۔
نئی دلی میں ہونے والی تقریب کے دوران، صدر جمہوریہ ہند ، سال 2022 کے لیے قومی ایوارڈ تفویض کریں گی ۔ بہترین انتخابی طرز عمل کے لیے قومی ایوارڈ، ریاستی اور ضلعی سطح کے افسران کو 2022 کے دوران انتخابات کے انعقاد میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں آئی ٹی کے اقدامات، تحفظاتی انتظامیہ، انتخابی انتظامیہ ، قابل رسائی انتخابات، انتخابی فہرست اور ووٹر بیداری اور رسائی کے میدان میں شراکت جیسے مختلف شعبوں شامل ہیں۔ سرکاری محکموں اور میڈیا تنظیموں جیسے اہم شراکتداروں کو رائے دہندگان کی بیداری میں ان کے گراں قدر تعاون کے لیے قومی ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔
ای سی آئی کی اشاعت 'پہلے صدر جمہوریہ کا انتخاب- بھارت کے صدارتی انتخابات کا ایک مثالی کرانیکل' کی پہلی کاپی، اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار کے ذریعہ، صدر جمہوریہ کو پیش کی جائے گی۔ یہ کتاب، جو اپنی نوعیت کی پہلی اشاعت ہے، ملک میں صدارتی انتخابات کے تاریخی سفر کی جھلک پیش کرتی ہے۔ یہ گزشتہ 16 صدارتی انتخابات کی ٹائم لائنز کے ذریعے، صدارتی انتخابی نظام کی باریکیوں اور متعلقہ آئینی دفعات پر روشنی ڈالتی ہے۔
سبھاش گھئی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ای سی آئی کی طرف سے تیار کیا گیا ایک ای سی آئی گیت - "میں بھارت ہوں- ہم بھارت کے مت داتا ہیں" کو بھی نشر کیا جائے گا۔ یہ گیت ووٹ کی طاقت کو سامنے لاتا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے متحرک جمہوریت میں جامع، قابل رسائی، اخلاقی، حصہ لینے والے اور تہوار کے انتخابات کے جذبے کو مناتا ہے۔
2011 سے، بھارت کے انتخابی کمیشن کے یوم تاسیس، یعنی 25 جنوری 1950 کو پورے ملک میں ہر سال 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ این وی ڈی جشن کا بنیادی مقصد لوگوں میں انتخابی بیداری پیدا کرنا ہے۔ شہریوں اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ، ملک کے ووٹروں کے لیے وقف، قومی ووٹرز ڈے کا استعمال، ووٹرز کے اندراج کی سہولت کے لیے بھی کیا جاتا ہے، خاص طور پر نئے اہل نوجوان ووٹرز کے لیے ، نئے ووٹروں کو مبارکباد دی جاتی ہے اور ان کا انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) ملک بھر میں منعقد ہونے والے این وی ڈی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے۔
این وی ڈی قومی، ریاستی، ضلع، حلقہ اور پولنگ بوتھ کی سطح پر منایا جاتا ہے، جو اسے ملک کے سب سے بڑے جشن میں سے ایک بناتا ہے۔
.................
ش ح ۔ وا ۔ اع
U - 799
(Release ID: 1893430)
Visitor Counter : 349