صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمرجنسی طبی ٹیموں کے لیے ایک قومی فریم ورک بنانے سے متعلق  مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا


متنوع خطوں اور جغرافیائی علاقوں کے ساتھ ایک وسیع ملک ہونے کے ناطے، ہندوستان کے پاس آفات/ہنگامی حالات سے نمٹنے  کے لیے اپنا ایک ماڈل ہوسکتا ہے جس کی نقل دوسرے ممالک بھی کرسکتے ہیں: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

ہمارا ماڈل، بہترین عالمی طورطریقوں سے سیکھتے ہوئے، زمینی سطح پر ناگہانی ضرورتوں سے نمٹنے کی سمت میں   لچکدار اور چست ہونے کے لیے ایس اوپیز سے    آگے بڑھ سکتا  ہے

Posted On: 24 JAN 2023 1:23PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ٹیم (این ای ایم ٹی) انڈیا سے متعلق مشاورتی ورکشاپ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ متنوع خطوں اور جغرافیائی علاقوں کے ساتھ ایک وسیع ملک ہونے کے ناطے، ہندوستان کے پاس آفات/ہنگامی حالات سے نمٹنے  کے لیے اپنا ماڈل ہوسکتا ہے جس کی نقل دوسرے ممالک بھی کرسکتے ہیں۔

 1.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ  عالمی بہترین طور طریقوں سے سیکھنا اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آئیے ہم پچھلی چند دہائیوں میں ہنگامی اور آفات جیسی صورتحال سے نمٹنے  کی قومی مثالوں سے سیکھیں اور ان سے سیکھ کرکے اور معلومات حاصل کرکے اپنے ماڈل کو تقویت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہنگامی  حالات سے نمٹنے اور اس کے بندوبست کے لئے قومی فن تعمیر کی تربیت اور صلاحیت سازی کے ماڈیولز میں کثیر شعبہ جاتی اور کثیر سطحی تعلیم کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

2.jpg

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا ماڈل مقررہ ایس او پیز سے آگے بڑھ سکتا ہے اور زمینی ضرورتوں کی صورتحال سے نمٹنے  کے لیے زیادہ لچکدار اور چست ہو سکتا ہے۔ دو روزہ ورکشاپ کا مقصد این ای ایم ٹی پہل کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرنا ہے تاکہ اس اقدام کی پالیسی، حکمت عملی، کردار اور ذمہ داریوں پر غور کیا جا سکے اور معیاری ڈیزاسٹر رسپانس کے مطابق تباہی کی صورتحال کے دوران  صحت کی ضروریات  کو مدنظر رکھتے ہوئے  آفات سے نمٹنے کیلئے  ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر ایک روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔

جی-20 ہیلتھ ٹریک ایجنڈا کے تحت صحت کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، تیاری اور ردعمل ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہیں۔  کیرالہ کے تھرواننت پور م میں (18 سے 20 جنوری 2023)جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے فوراً بعد یہ پہلی میٹنگ ہے ۔

3.jpg

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایف، ریاستی ایجنسیوں، ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے، ٹراما سینٹرز وغیرہ سمیت متعدد بلڈنگ بلاکس کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ   چست، تیز رفتار اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ان کے درمیان باہمی  تال میل کی کوششوں کی اہم ضرورت ہے۔

نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ٹیم (این ای ایم ٹی) پہل کا مقصد آفات اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تعلق سے  صحت کی دیکھ بھال کے لیے افرادی قوت کی تعیناتی کے روایتی جوابی انداز کو بہتر بنانا ہے۔ ای ایم ٹی کی تعریف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے ایک گروپ کے طور پر کی گئی ہے جو مقامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی مدد میں صلاحیت کے اضافے کے طور پر بیماری کے پھوٹ پڑنے کے واقعات  اور ہنگامی صورتحال سے متاثرہ آبادیوں کو براہ راست طبی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔ کسی بھی ہنگامی/آفت کے دوران، صحت عامہ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے اثرات کے لیے تیاری اور اسے کم کرنے کے لیے درکار بنیادی اہلیتیں بڑی حد تک ایک جیسی رہتی ہیں۔ تعینات ٹیموں کے موثر ہونے کے لیے، انہیں نہ صرف طبی مہارتوں کے لحاظ سے بلکہ فیلڈ میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آن فیلڈ کوآرڈینیشن کے لحاظ سے بھی باضابطہ طور پر تربیت اور لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ایسے ای ایم ٹیز کو تربیت، معیاری اور کوالٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آفات کے ردعمل کے لیے زمینی مدد کی پیشن گوئی کی جا سکے۔

دو روزہ ورکشاپ میں ہنگامی طبی ٹیموں سے متعلق چار اہم پہلوؤں پر غور کیا جائے گا جو اس طرح ہیں:  (i) سسٹم (ii) عملہ (iii) سپلائیز اور (iv) ڈھانچہ۔

اس تقریب میں وزارت صحت میں اے ایس جناب  لو اگروال، داخلی امور کی وزارت میں اے ایس جناب ہتیش کمار ایس مکوانا، این ڈی ایم اے میں جے ایس شری کنال ستیارتھی، صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل، سی جی ایچ ایس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر انجنا راج کمار،  آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مہاراشٹر، میزورم، اڈیشہ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چندی گڑھ، اتر پردیش، جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری، ایمس نئی دہلی کے ڈائریکٹرز، ایمس گوہاٹی، ایمس پٹنہ، ایمس جودھپور، ایمس گورکھپور، ایمس ناگپور، ایمس کلیانی، ایمس بھوپال، ایمس بھونیشور اور ایمس اتراکھنڈ، ہندوستانی مسلح افواج کے ارکان، نمائندے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں جیسے آئی سی ایم آر، جی آئی پی ایم ای آر، این آئی ایم ایچ اے این ایس، پی جی آئی ایم ای آر  وغیرہ ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈرک آفرین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔     

 

***********

ش ح ۔  ع ح۔

U. No.788



(Release ID: 1893234) Visitor Counter : 111