وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کے چیف جسٹس آف انڈیا کے خیال کا خیر مقدم کیا
Posted On:
22 JAN 2023 5:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے علاقائی زبانوں میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دستیاب کرانے کے بارے میں چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے خیال کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’حال ہی میں ایک تقریب میں عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت پر بات کی۔انہوں نے اس کے لئے تکنیک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔یہ ایک قابل ستائش خیال ہے، جو بہت سے لوگوں ، خاص طور سے نوجوانوں کی مدد کرے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں مزید کہا:
’’ہندوستان میں کئی زبانیں ہیں، جو ہماری ثقافتی زندگی میں اضافہ کرتی ہے۔مرکزی سرکار ہندوستانی زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد کوششیں کررہی ہے، جس میں انجینئرنگ اور طب جیسے مضامین کو اپنی مادری زبان میں پڑھنے کا متبادل شامل ہے۔‘‘
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 733)
(Release ID: 1892825)
Visitor Counter : 207
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam