امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے یکم جنوری 2023سے نافذ کی گئی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق نئی مربوط اسکیم کو ‘‘پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کانام دیاہے

Posted On: 11 JAN 2023 2:24PM by PIB Delhi

عزّت مآب وزیراعطم جناب نریندرمودی  کی قیادت میں کابینہ نے خوراک کویقینی فراہمی سے متعلق نئی مربوط اسکیم کو منظوری دی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، یکم جنوری 2023سے انتودیہ انّ یوجنا (اے اے وائی) اوربنیادی کنبوں (پی ایچ ایچ ) کے مستفدین کو غذائی اجناس  مفت فراہم کیاجارہاہے ۔ نئی اسکیم پرعمل  درآمدیکم جنوری 2023سے شروع ہوچکاہے ، جس سے ملک کے غریب ترین 80کردارافراد کو فائدہ پہنچ رہاہے ۔

مستفدین کی فلاح وبہبود کے پیش نظر ، اورسبھی ریاستوں میں اس اسکیم کے نفاذ میں یکسانیت برقرار رکھنے کی غرض سے ، سبھی پی ایچ ایچ اوراے اے وائی  مستفدین کو این ایف ایس اے کے تحت استحقاق کے مطابق ، سال 2023کے لئے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت  مفت غذائی اجناس فراہم کیاجائے گا۔ یہ مربوط اسکیم ، قابل رسائی ، کفایت اور غریبوں کے لئے غذائی اجناس کی دستیابی کے لحاظ سے این ایف ایس اے -2023کے قواعد وضوابط مستحکم بنائے گی ۔

این ایف ایس اے -2013کے موثراوریکساں نفاذ  کی غرض سے پی ایم جی کے اے وائی کوخوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے تحت درج ذیل دو اسکیموں میں توسیع کردی جائے گی ۔

(الف) ایف سی آئی کو خوراک کی سبسڈی ۔

(ب) این ایف ایس اے کے تحت ریاستوں کو مفت  غذائی اجناس کی فراہمی ، غذائی اناج کی سرکاری خرید ، غذائی اناج کو مختص کئے جانے سے متعلق کارروائی کرنے والی ریاستوں کی غیرمرتکز سرکاری خرید کے لئے سبسڈی ۔

بنیادی سطح پر پی ایم جی کے اے وائی کے خوش اسلوبی سے نفاذ  کے لئے ، پہلے ہی ضروری اقدامات کئے جاچکے ہیں ۔ اس مقصد کے تحت ، اے اے وائی اورپی ایچ ایچ مستفدین کے لئے غذائی انجاس کی قیمت صفر کرنے راشن کی دکانوں (ایف پی ایس) پرتکنیکی مسئلوں کو حل کرنے ، راشن کی دکانوں  کے مالکان کے لئے منافع سے متعلق مشاورت ، مستفدین  وغیرہ کو دی جانے والی چھپی ہوئی رسیدوں میں قیمتوں کو صفر کرنے کی غرض سے ، ضروری اطلاع نامہ جاری کردیاگیاہے ۔

خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے محکمے اورفوڈ کارپوریشن آف انڈیا –ایف سی آئی نے افسران ، زمینی سطح پرنئی اسکیم کے خوش اسلوبی سے نفاذ کو یقینی بنانے کے مقصد سے ، ریاستوں کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ باضابطہ طورپر ملاقاتیں کررہے ہیں ۔

مرکزی حکومت ، این ایف ایس اے کے تحت اور ملک کے غریب اورغریب ترین افراد پرمالی بوجھ کو ختم کرنے کی غرض سے ، دیگرفلاحی اسکیموں پر خوراک کی سبسڈی کے طورپر 2023میں دولاکھ کروڑ سے زیادہ روپے خرچ کرے گی۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -375



(Release ID: 1890618) Visitor Counter : 212