نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم 12 جنوری کو کرناٹک کے شہرہبلی میں اس سال کے قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 10 JAN 2023 3:55PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

· 26 واں قومی یوتھ فیسٹیول 12 سے 16 جنوری تک کرناٹک حکومت کے اشتراک سے، نوجوانان کےامور اور کھیل کودکی مرکزی وزارت طرف سے ہبلی- دھارواڑ، کرناٹک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

· اس سال فیسٹیول کا موضوع ’وکست یووا وکشت بھارت‘ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر ہبلی، کرناٹک میں اس سال کے قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کا اعلان نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ 26 واں قومی یوتھ فیسٹیول 12 سے 16 جنوری 2023 تک ہبلی- دھارواڑ، کرناٹک میں منعقد ہوگا اور اس کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت، کرناٹک حکومت کے تعاون سے کر رہی ہے۔

شری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، اس تہوار کا مقصد امرت کال کے دوران قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ لہذا یہ نوجوانوں میں وزیر اعظم کے ذریعے ’پنچ پران کے پیغام کو پھیلانے کی کوشش ہوگی۔ مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان اس سال جی 20 کی صدارت سنبھال رہا ہے جو ہر ہندوستانی کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت جی- 20 کی وائی (یوتھ) -20 سرگرمیوں کے لیے پورے ملک میں ’وائی ٹاکس‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ نیشنل یوتھ فیسٹیول، وائی-20 کے موضوعات کے بارے میں نوجوانوں کو حساس بنا کر ملک بھر میں وائی-20 کی مصروفیات کے لیے رفتار طے کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شرکاء، باری باری وائی-20 کے پیغام اور موضوعات کو ملک کے کونے کونے تک لے جائیں گے۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ یوتھ فیسٹیول کو گرین فیسٹیول کے طور پر منایا جا رہا ہے جس میں صرف بائیو ڈیگریڈیبل مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے مشن لائیف اور گرین انرجی پر توجہ دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LBXO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OE62.jpg

اس فیسٹیول کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، حکومت ہند میں نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ میتا آر لوچن نے کہا کہ 26 ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا انعقاد، کرناٹک حکومت کے تعاون سے، نوجوانان اور کھیل کود کے امور کی مرکزی وزارت کی طرف سے ہبلی- دھارواڑ، کرناٹک میں کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 30000 سے زائد نوجوان شرکت کریں گے جہاں وزیراعظم ان کے ساتھ اپنا وژن شیئر کریں گے۔ اس منفرد پانچ روزہ پروگرام کے دوران، پورے ہندوستان سے 7500 سے زیادہ نوجوان مندوبین، معروف شخصیات اور اپنے اپنے شعبے کے رہنما، مختلف آموزشی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ اس سال فیسٹیول کا موضوع’وکست یووا وکشت بھارت‘ ہے۔

فیسٹیول کی سرگرمیوں میں شامل ہیں (1) اسٹوڈنٹ سینٹرک گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال۔ ڈومین لیڈرز اور دیگر ماہرین، منتخب نمائندوں کے ساتھ، اس بارے میں بامقصد بات چیت میں مشغول ہوں گے کہ طالب علم پر مرکوز حکمرانی کو کس طرح آسان بنایا جائے۔ (2) اسکوبا ڈائیونگ جیسی ایڈونچر سپورٹس کی سرگرمیاں (3) روایتی کھیلوں کی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جیسے کلاریپائیتو (کیرالہ)، سلمبم (تمل ناڈو)، گٹکا (پنجاب)، ملاکھمب (مہاراشٹر)۔ (4) مسابقتی ثقافتی تقریبات، جیسے لوک رقص اور لوک گیت کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں مختلف ریاستوں کے طائفے شرکت کریں گے۔ دلچسپ غیر مسابقتی تقریبات میں دیگر کے علاوہ سماجی ترقی کا میلہ ’یووا کریتی‘،’'ایڈونچر فیسٹیول‘،’سویچار‘،’نوجوان فنکاروں کا کیمپ‘ شامل ہے۔

یوتھ سمٹ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر دو طرفہ بات چیت شامل ہوگی: i) کام کا مستقبل، صنعت، اختراع اور 21ویں صدی کی مہارتیں، ii) آب و ہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی، iii) امن کی تعمیر اور مفاہمت، iv) جمہوریت میں مستقبل کے نوجوانوں کا اشتراک۔ اور گورننس، v) صحت اور بہبود۔

میلے کے بہت سے پروگراموں کو ملک بھر میں لائیو سٹریم کیا جائے گا تاکہ کروڑوں نوجوان بھی پورے میلے میں شامل ہو سکیں۔

اس سال یہ تہوار گرین یوتھ فیسٹیول کے طور پر منایا جا رہا ہے جس میں صرف دوبارہ استعمال کے قابل کٹلری، نیپکن وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تمام یادداشتیں، تمغے، اسٹیشنری دوبارہ قابل استعمال مواد کی ہیں۔ ڈسپوزایبل کے استعمال کو کم کرنے کے لیے واٹر ری فلنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

مورخہ15 جنوری کو کرناٹک کے 31 اضلاع سے 5 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرکے صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان یوگاتھون کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

فیسٹیول کے دوران، پورے ملک میں، نوجوانوں کی مصروفیت کے ساتھ بڑی تعداد میں سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

*****

U.No.300

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1890054) Visitor Counter : 124