کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناردرن کولڈ فیلڈس لمٹیڈ اوور برڈین سے ایم –سینڈ پیدا کرے گا


پائیدار کانکنی اور  ‘فضلہ سے دولت  ’ پیدا کرنے پر توجہ مرکوز 

Posted On: 10 JAN 2023 1:04PM by PIB Delhi

ناردرن کولڈ فیلڈس لمٹیڈ ( این سی ایل ) ، منی رتنا  کول  پیدا کرنے والی کمپنی  اپنے املوہری  پروجیکٹ میں  سول ورکس میں  تعمیر میں استعمال ہونے والا بنیادی مواد   ‘ ایم- سینڈ ’ کی  پروڈکشن  شروع  کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔یہ اقدام  وزارت  کوئلہ کی سرپرستی کےتحت  قدرتی وسائل   کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور  کانکنی کے برے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے  پائیدار  طریقوں  کے فروغ  پر مبنی  ہے۔ماحولیات کے توازن  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت کو متنوع  بنانے   پر نظر رکھتے ہوئے  کمپنی نے   خام مواد کے طور پر اپنے اوور برڈن  ( او بی ) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ریت مینوفیکچرنگ  پلانٹ قائم  کیا ہے۔

کمپنی کا ماحول دوست اقدام ندی کے کناروں کے کٹاؤ  کے تحفظ کے لئے اور آبی ایکوسسٹم کے تحفظ  کے لئے  معاون ثابت  ہوگا۔ فی الحال  این سی ایل نے  کام کرنے کی اجازت   (سی ٹی او ) حاصل کرلی ہے،جس سے کمرشیل پروڈکشن  اور ایم –ریت کی نیلامی   جو اگلے مہینے شروع  ہوسکتی ہے،کی راہ ہموار ہوگی۔

 ہوش ربا 410 ملین مکعب  میٹر کے ا وور  برڈن  ( او بی ) کو نیچے کے کوئلے کے اخراج کے لئے  ہٹانے کی ضرورت ہے۔   کوئلے کی سطح سے اوپر کے مواد کو  اوور برڈن  (او بی ) کے طورپر جانا جاتا ہے۔ یہ بڑی مقدار  نکالنے جانے والے کوئلے کی  مقدار  سے   چار گنا  ہے۔ این سی ایل  اپنے دس  اوپن  -پٹ  کانوں سے  سالانہ  122 ملین ٹن کوئلے  سے زیادہ   پیدا کرتا ہے۔اوور برڈن   ( اوبی ) کی زبردست مقدار  لمبی جگہیں  گھیرتی  ہے اور ایک فضلہ مادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B9K2.jpg

یہ شاندار اقدام  کمپنی ، حکومت اور مقامی اسٹیک ہولڈرس کے لئے  ہر لحاظ سے مفید ہے۔ این سی ایل سالانہ  تین لاکھ مکعب میٹر  ایم –ریت پید اکرے گا  اور  یومیہ ایک ہزار   مکعب میٹر   ریت  بنانے کے لئے  1429  مکعب میٹر   اوو ربرڈن روزانہ استعمال کرے گا۔تیار شدہ ‘ ایم –ریت  کی ’ زیادہ سستی قیمت کی بنیاد پر مارکیٹ میں  موجودہ دستیاب ریت کے مقابلے میں   زیادہ بہتر  یا مساوی معیار    پر   ای –نیلامی کی جائے گی۔

اس  پلانٹ کے کامیاب آغاز کے بعد  کمپنی  مختلف  پروڈکشن پروجیکٹ میں   ایم سینڈ بنانے والے یونٹس کے لئے  اس  طرح کے اختراعی   اوور برڈن  کو قائم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔ سلیکا کی اچھی کمپوزیشن رکھنے والے این سی ایل کے ٹاپ سوائل   کے تناظر میں   اس امکان کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ شمسی  پینلز ، گلاس   ،  جی آر پی  پائپس اور دوسرے مواد بنائے جائیں۔

این سی ایل  کول انڈیا لمٹیڈ  کے اہم  سبسڈیز میں  سے ایک ہے ، جو اپنے دس   اعلیٰ طورپر میکانیکی  کانوں  اور  بجلی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنے مرکزی کردار کے لئے  جانا جاتا ہے۔ کمپنی بالترتیب  مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی ریاستوں  کے  سنگرولی   اور سون  بھد ر اضلاع میں واقع ہے  اور موجودہ مالی سال  23-2022  کے لئے  122 ملین ٹن   کے کوئلے کے  پروڈکشن   اور ڈسپیچ  اہداف   کی ذمہ داری   اس کے حوالے کی گئی ہے۔

 

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-293

 


(Release ID: 1889995) Visitor Counter : 153