کوئلے کی وزارت
کوئلے کی کانکنی میں مشہور کانکنی کے ڈیولپرس اور آپریٹرز کو مصروف کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں
کول انڈیا لمٹیڈ نے اس طرح کے نو گرین فیلڈ پروجیکٹس کے لئے قبولیت کے خطوط جاری کئے
کُل 169 ملیٹ ٹن صلاحیت رکھنے والے 15 پروجیکٹس پیش کش پر
Posted On:
10 JAN 2023 11:54AM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت کوئلے کی کانکنی میں مشہور کانکنی کے ڈیولپرس اور آپریٹرس (ایم ڈی اوز) کو کھلے عالمی ٹینڈرس کے ذریعہ مصروف کرنے کا، گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے اور ممکنہ حد تک درآمد پر انحصار کو کم کرنے کا اراد ہ رکھتی ہے۔مصروفیت کے معاہدے کی مدت 25سال یا کان کی زندگی ، جو بھی کم ہو ، ہے۔
ریاست کی سرپرستی میں کو ل مائنر تقریباََ 20600 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایم ڈی اوز کے ذریعہ عمل درآمد کے لئےکل 15 گرین فیلڈ پروجیکٹوں کی ٹریکنگ کررہی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری عام طور پر زمین کے حصول ، بحالی او ر باز آبادکاری کے مسائل سے متعلق ہے اور کچھ حالتوں میں ریلوے سائڈنگ سے متعلق ہے۔
تقریباََ 169 ملین ٹن ( ایم ٹی ) کی کل درجہ بندی شدہ صلاحیت رکھنے والے 15 پروجیکٹوں میں سے 11 اوپن کاسٹ ہیں اور چار زیر زمین کان ہیں۔ جب کہ اوپن کاسٹ پروجیکٹوں کی صلاحیت 165 ایم ٹی ہے۔ زیر زمین پروجیکٹ بقیہ کے ساتھ اضافے ہیں۔
ایم ڈی اوز منظورشدہ کانکنی منصوبے کے مطابق اخراج کریں گے اور کوئلے کی کمپنیوں کو کوئلہ سپلائی کریں گے ۔ایم ڈی او ز باہمی طورپر مفید ٹکنالوجی انفیوژن، اقتصادی اعتبارسےفعال آپریشنز اور اضافی پیداوار سامنے لائیں گے۔ چونکہ انہیں پیش کئے جانے والے معاہدے لمبی مدت کی بنیاد پر ہیں۔اس لئے کانکنی کے پروجیکٹوں میں الائٹ انفراسٹرکچر بھی ان نجی پلئیرس کے ذریعہ ترقی دئے جائیں گے۔ وہ آر اینڈ آر مسائل ، زمین کی حصولیابی ، گرین کلئیرنسز اور ریاستی اور مرکزی آلودگی بورڈوں کے ساتھ تال میل کی سہولت بہم پہنچائیں گے۔
کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) نے نوکوئلے کے پروجیکٹوں کے لئے قبولیت کے خطوط جاری کئے ہیں۔ جنہیں مائن ڈیولپرس او رآپریٹر موڈ کی مصروفیت کے ذریعہ جاری رکھا جائے گا۔مجموعی طورپر ان پروجیکٹوں کے پاس سالانہ 127 ملین ٹن کے قریب پروڈکشن کی صلاحیت موجود ہے۔بقیہ 6 پروجیکٹس ٹینڈر دینے کے الگ الگ مرحلوں میں ہیں ۔
*************
ش ح۔اک ۔ رم
U-289
(Release ID: 1889985)
Visitor Counter : 116