عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کی نقاب کشائی نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) ، مسوری میں کی گئی۔ ان دونوں پروگراموں میں مالدیپ کے 27 سرکاری ملازمین اور بنگلہ دیش کے 39 سرکاری ملازمین حصہ لے رہے ہیں
اس پروگرام کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’واسودھیوا کٹمبکم‘ اور ’پڑوسی سب سے پہلے‘ پالیسی کی بنیاد پراستوار کیا گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی، شری بھرت لال کا کہنا ہے کہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کو اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کو اپنانا چاہیے
ہندوستان گورننس میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پڑوسی ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اس نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس نے اب تک 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔
Posted On:
13 DEC 2022 1:41PM by PIB Delhi
مانگ میں ہونے والے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے، این سی جی جی مزید ممالک کے سرکاری ملازمین کی زیادہ تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے
مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کی نقاب کشائی نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) ، مسوری میں کی گئی۔ مالدیپ کے 27 سرکاری ملازمین اور بنگلہ دیش کے 39 سرکاری ملازمین ان دو پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس پروگرام کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن 'واسودھیوا کٹمبکم' اور 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے ، اور ہندوستان گورننس میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پڑوسی ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اس نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔
صلاحیت سازی کا یہ پروگرام سرکاری ملازمین کو پالیسیوں اور نفاذ کے درمیان پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے کے لیے جاں نثارانہ کوششیں کرنے میں مدد دے گا۔ لوگوں کو بڑے پیمانے پر اور بلارکاوٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے اسے سائنسی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
صلاحیت سازی کا پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گڈ گورننس منتر کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ترقیاتی حکمت عملی میں شہریوں کو سب سے پہلی حیثیت دی جاتی ہے اور جسے ’عوام کا حامی‘ پروگرام کہا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد معلومات، علم کے تبادلے کو فروغ دینا، نئے آئیڈیاز کا اشتراک کرنا اور حساسیت، ردعمل میں اضافہ کرنے اور شریک ممالک کے سرکاری ملازمین میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
مشترکہ افتتاحی اجلاس کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائریکٹر جنرل شری بھرت لال نے کی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے موثر عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور ایک قابل ماحول بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کے کردار کی وضاحت کی، جہاں ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے اور انہیں معیاری عوامی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے گڈ گورننس کے طریقوں کو اپنائیں ۔ ڈائرکٹر جنرل نے ہندوستان کے گڈ گورننس ماڈلز کی مثالیں بھی دیں جیسے کہ اجولا یوجنا جس سے 100 ملین سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے، جنہیں کھانا پکانے کے صاف گیس کنکشن تک رسائی حاصل ہے، اس طرح انہیں لکڑیاں اکٹھا کرنے اور کھانا پکانے کے دوران سانس کے ساتھ دھواں ا پنے پھیپھڑوں میں پہنچانے کی مصیبت سے نجات دلادی گئی ہے ۔ ڈبلیو آر آئی کی رپورٹ کے مطابق، اجولا یوجنا کی وجہ سے، ہر سال 1.5 لاکھ سے زیادہ انسانی زندگیوں ، خاص طور پر خواتین کو پھیپھڑوں سے متعلق امراض پیچیدگیوں اور ان کے نتیجہ میں ہونے والی اموات سے بچایا جاتا ہے۔
انہوں نے ہر دیہی گھر کے لیے صاف نل کے پانی کو یقینی بنانے کی غرض سے جل جیون مشن پر بھی روشنی ڈالی۔ شکاگو یونیورسٹی، امریکہ کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر کریمر کی ایک اور تحقیق کے مطابق، ہر سال 1.36 لاکھ سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں موت سے بچائی جاتی ہیں، اس طرح وہ پوری زندگی گزارنے اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ سول سروس کس طرح ایک قابل ماحول پیدا کرنے اور تبدیلی کے اثرات لانے کے سلسلے میں ہے جہاں کسی فرد کو بھی اس کے دائرہ ا ثر سے باہر نہیں رکھا جاتا ۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام سے حاصل ہونےوالی معلومات سے استفادہ کریں اور ایک ایکشن پلان یا آئیڈیا تیار کریں، جس پر ان کے ملک میں عمل درآمد کے لیے غور کیا جا سکے۔
وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کے 2019 میں مالدیپ کے دورے کے دوران، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے 2024 تک مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ، مالدیپ کے سول سروس کمیشن کےساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اسی طرح 2024 تک 1,800 سرکاری ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس کو 2014 میں حکومت ہند نے ملک میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا تھا جس کا مینڈیٹ اچھی حکمرانی، پالیسی اصلاحات، تربیت اور ملک کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی بھی صلاحیت کی تعمیر پر کام کرنا ہے ، یہ ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اس نے وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت میں کئی ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔ اب تک اس نے 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ یہ ممالک ہیں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا۔ یہ تربیت مختلف ممالک سے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی۔ لوگوں میں ان پروگراموں کی بہت زیادہ جستجو پائی جاتی ہے اور مانگ میں ہونےو الے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی جی جی مزید ممالک کے سرکاری ملازمین کی زیادہ تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔
صلاحیت سازی کے پروگرام میں دیگراہم شعبوں کے ساتھ ساتھ ، پبلک ایڈمنسٹریشن، مجموعی معیاری بندوبست ، جنس اور ترقی، ہندوستان میں غیر ارتکازیت، عوامی پالیسی اور نفاذ، قیادت اور مواصلات، صحت کی دیکھ بھال، پانی اور صفائی ستھرائی، ای گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا کے میدان میں تفصیلی معلومات کا اشتراک شامل ہے۔
پروگرام کے دوران، شرکاء کو مختلف ترقیاتی کاموں اور اداروں جیسے کہ اسمارٹ سٹی، اندرا پریوارن بھون: زیرو انرجی بلڈنگ، پارلیمنٹ آف انڈیا، نئی دہلی میونسپل کونسل، پردھان منتری سنگھرالیہ وغیرہ کو دیکھنے کے لیے نمائشی دوروں کے لیے بھی لے جایا جائے گا۔
افتتاحی سیشن کے دوران، ڈاکٹر پونم سنگھ، ڈاکٹر آشوتوش سنگھ اور ڈاکٹر سنجیو شرما پروگرام کے انعقاد میں شامل تھے اور انہوں نے این سی جی جی کے زیر اہتمام منعقد کئے جانےوالے گڈ گورننس اور صلاحیت سازی کے پروگرام پر بات کی۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.236
(Release ID: 1889685)
Visitor Counter : 108