ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

پبلک سروس براڈکاسٹنگ کے لیے بڑا فروغ: اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے2025-26 تک 2539.61 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی شعبہ کی ’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی)‘ اسکیم کو منظوری دی


ملک کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی کو کور کرنے کے لیے اے آئی آر کا ایف ایم کوریج بڑھے گا

دور دراز، قبائلی، بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای)، سرحدی علاقوں اور خواہش مند اضلاع میں رہنے والے لوگوں میں 8 لاکھ ڈی ڈی کے مفت ڈش ڈیٹی ایچ سیٹ ٹاپ باکس (ڈی ٹی بیز) تقسیم کیے جائیں گے

Posted On: 04 JAN 2023 4:07PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پرسار بھارتی یعنی آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دوردرشن (ڈی ڈی)کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2539.61 روپےکروڑ کی لاگت والی مرکزی شعبہ کی اسکیم’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ (بی آئی این ڈی) کے بارے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت کی ’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ اسکیم، پرسار بھارتی کو اپنے براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع اور اپ گریڈیشن، مواد کی ترقی اور تنظیم سے متعلق سول کام سے متعلق اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

پرسار بھارتی، ملک کے سرکاری نشریاتی ادارےکے طور پر، دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے، خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے، معلومات، تعلیم، تفریح اور مشغولیت کا سب سے اہم وسیلہ ہے۔ پرسار بھارتی نے کووڈ وباکے دوران صحت عامہ کے پیغامات اور عوام تک بیداری پھیلانے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

بی آئی این ڈی اسکیم، سرکاری نشریاتی ادارے کو بہتر بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ، اپنی سہولیات کی ایک جامع اپ گریڈیشن کرنے کے قابل بنائے گی جس سے ایل ڈبلیو ای، سرحدی اور اسٹریٹجک علاقوںسمیت اس کی رسائی وسیع ہوگی اور ناظرین کو اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کا ایک اور اہم ترجیحی شعبہ ملکی اور بین الاقوامی سامعین کے لیے، اعلیٰ معیار کے مواد کی ترقی اور مزید چینلز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم کی صلاحیت کو اپ گریڈ کرکے ناظرین کے لیے متنوع مواد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ او بی وین کی خریداری اور ڈی ڈی اور اے آئی آر اسٹوڈیوز کی ڈیجیٹل اپ گریڈیشن کو بھی اس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کیا جائے گا تاکہ انہیں ایچ ڈی کے میعار کے مطابق تیار کیا جاسکے۔

اس وقت دوردرشن 36 ٹی وی چینل چلاتا ہے جس میں 28 علاقائی چینلز ہیں اور آل انڈیا ریڈیو 500 سے زیادہ نشریاتی مراکز چلاتا ہے۔ اس اسکیم سے ملک میں اے آئی آر -ایف ایم ٹرانسمیٹر کی کوریج، جغرافیائی رقبے کے لحاظ سے 66فیصداور آبادی کے لحاظ سے بالترتیب 59فیصد اور 68فیصدسے بڑھ کر 80فیصدہو جائے گی۔ اس اسکیم میں دور دراز، قبائلی، ایل ڈبلیو ای اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں سے8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ڈی ڈی فری ڈش ایس ٹی بی کی مفت تقسیم کا بھی تصور کیا گیا ہے۔

پبلک براڈکاسٹنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے علاوہ، نشریاتی ڈھانچہ کو جدید بنانے اور فروغ دینے کے پروجیکٹ میں نشریاتی آلات کی فراہمی اور تنصیب سے متعلق مینوفیکچرنگ اور خدمات کے ذریعے بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اے آئی آر اور ڈی ڈی کے لیے مواد کی تخلیق اور مواد کی اختراع میں ٹی وی/ریڈیو پروڈکشن، ٹرانسمیشن اور متعلقہ میڈیا سے متعلقہ خدمات سمیت مواد کی تیاری کے شعبے میں میڈیا کے مختلف شعبوں کا تجربہ رکھنے والے افراد کی بالواسطہ ملازمت کی صلاحیت ہے۔ مزید یہ کہ ڈی ڈی فری ڈش کی رسائی کو بہترکرنے کے منصوبے سے، ڈی ڈی فری ڈش ڈی ٹی ایچ باکسز کی تیاری میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

حکومت ہند، دوردرشن اور آکاشوانی (پرسار بھارتی) کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی ترقی، جدید کاری اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، جوکہ ایک مسلسل عمل ہے۔

*****

U.No.106

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1888659) Visitor Counter : 123