وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، کل ترواننتا پورم میں، 29 موبائل ویٹرنری یونٹس اور سنٹرلائزڈ کال سنٹر کا افتتاح کریں گے


ایم وی یوز کو مرکزی کال سینٹر کے ذریعے یکساں ہیلپ لائن نمبر 1962 کے توسط سے چلایا جائے گا

Posted On: 04 JAN 2023 2:26PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، کیرالہ میں مویشیوں پالنے والوں کسانوں کے فائدے کے لیے ایک قابل ذکر اقدام میں، کل یعنی 5 جنوری 2023 کو، ترواننتا پورم میں 29 موبائل ویٹرنری یونٹس اور سنٹرلائزڈ کال سنٹر کا افتتاح کریں گے۔

یہ ایم وی یوز یکساں ہیلپ لائن نمبر 1962 کے ساتھ سنٹرلائزڈ کال سنٹر کے توسط چلائے جائیں گے۔ یہ مویشیوں کے پالنے والوں/ مویشیوں کے مالکان کی کالیں وصول کرے گا اور ویٹرنریرین، ہنگامی نوعیت کی بنیاد پر تمام معاملات کو ترجیح دیں گے اور کسان کی دہلیز پر خدمت فراہم کرتے ہوئے انہیں علاج کے لیے قریبی ایم وی یو میں منتقل کریں گے ۔

ایم وی یوز، دور دراز کے علاقے میں کسانوں/مویشیوں کے مالکان کو ان کی دہلیز پر تشخیصی علاج، ویکسی نیشن، مصنوعی حمل، معمولی جراحی مداخلت، آڈیو ویژول ایڈز اور توسیعی خدمات فراہم کریں گے۔

ایم وی یوز،ویٹرنری مسائل کے حل اور ملک کے دور دراز علاقوں تک معلومات کی ترسیل کے لیے، ون اسٹاپ سینٹر کے طور پر کام کریں گے۔

*****

U.No.96

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1888642) Visitor Counter : 100