وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے این ایم ایم ایل سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ  کی صدارت کی


وزیر اعظم نے ہندوستان کے ماضی کے بارے میں لوگوں میں بہتر بیداری پیدا کرنے کے لیے جدید ہندوستانی تاریخ پر تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس کے مواد کے بارے میں مقابلوں کا انعقاد کرکے پردھان منتری سنگرہالیہ کو نوجوانوں میں مقبول بنانے کی ضرورت پر  زور دیا

سوامی دیانند سرسوتی کے آنے والے 200ویں یوم پیدائش کے سلسلے، وزیر اعظم نے تعلیمی اور ثقافتی اداروں سے ان کے تعاون کے بارے میں تحقیق کرنے کی اپیل کی

Posted On: 02 JAN 2023 6:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر، سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے، این  ایم ایم ایل سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے افراد، اداروں اور موضوعات دونوں کے لحاظ سے جدید ہندوستانی تاریخ پر تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ہندوستان کے ماضی کے بارے میں لوگوں میں بہتر بیداری پیدا کی جا سکے۔ وزیر اعظم نے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے اچھی طرح سے آڈٹ شدہ اور تحقیق شدہ ریکارڈ شدہ  یاد داشت تیار کرنے کے واسطے  ملک میں عمومی طور پر اداروں کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

پردھان منتری سنگرہالیہ کے ڈیزائن اور مواد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس اہم حقیقت پر زور دیا کہ یہ میوزیم حقیقی معنوں میں مقصد اور ملک پر مرکوز ہے، نہ کہ شخص پر، اور یہ کہ یہ نہ تو غیر ضروری اثر و رسوخ کا شکار ہے اور نہ ہی یہاں مطلوبہ حقائق کی غیر ضروری عدم موجودگی پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کی کامیابیوں اور خدمات  کو اجاگر کرنے والے سنگرہالیہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے، جناب مودی نے پورے ملک کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس کے مواد کے بارے میں مقابلوں کا انعقاد کر کے سنگرہالیہ کو نوجوانوں میں مقبول بنانے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں  یہ سنگرہالیہ ہندوستان اور دنیا سے دہلی آنے والوں کے لیے ایک مرکزی کشش کے طور پر ابھرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 1875 میں آریہ سماج کے بانی اور جدید ہندوستان کی سب سے بااثر سماجی اور ثقافتی شخصیات میں سے ایک، سوامی دیانند سرسوتی کا 200 واں یوم پیدائش 2024 میں آرہا ہے، جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے علمی اور ثقافتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ  ملک کے لیے اس عظیم وژنری اور سماجی مصلح کی خدمات کے ساتھ ساتھ آریہ سماج کے بارے میں اچھی طرح سے تحقیق شدہ معلومات حاصل کریں جو کہ سال  2025 میں اپنے وجود کے 150 سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔

ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین جناب نریپیندر مشرا نے سوسائٹی کے موجودہ کام  کاج  پر اظہار خیال کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ خاص طور پر، انہوں نے لائبریری کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، جو کہ جدید اور عصری ہندوستانی تاریخ کے میدان میں ایک سرکردہ ادارہ ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے  گزشتہ سال اپریل میں کھولے گئے پردھان منتری سنگرہالیہ کے بارے میں بھی بتایا۔

میٹنگ  میں این ایم ایم ایل سوسائٹی اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے شرکت کی، جس میں ادارے کی سالانہ رپورٹ اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کو منظور کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-38                         



(Release ID: 1888127) Visitor Counter : 110