صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
نئے سال کے موقع پرصدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
31 DEC 2022 6:27PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئے سال 2023 کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’نئے سال کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
نئے سال کی صبح، تازہ توانائی کے ساتھ، ہماری زندگی میں نئی خوشی، نئے اہداف، نئی تحریک اور عظیم کامیابیاں لے کر آئے۔آئیے اس موقع پر ہم قوم کے اتحاد، سالمیت اور جامع ترقی کے لیے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں۔
میری تمنا ہے کہ سال نو 2023 ہماری شاندار قوم اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی لے کر آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U No. : 14558
(Release ID: 1887833)
Visitor Counter : 144