عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کا اختتام سال جائزہ – 2022


(عملے اور عوامی شکایات اور پینشنز کی وزارت)

Posted On: 29 DEC 2022 9:35AM by PIB Delhi

اہم حصولیابیوں پر ایک نظر

  • ملک گیر ڈی ایل سی مہم سے 30 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ ہوا۔
  • سال 2020 ، 2021 اور 2022 کے لئے انو بھو ایوارڈس عطا کئے گئے۔
  • انو بھو ایوارڈ یافتگان کے اظہار خیال  ویبنار سیریز کے ذریعہ بہترین طور طریقوں کی تشہیر ۔
  • اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایس بی آئی اور دیگر بنکوں کے تعاون کے ساتھ پینشن یافتگان کے ضم شدہ پورٹل کے آغاز کی بدولت 11 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
  • ’’بھوشیہ‘‘ کو (این ای ایس ڈی اے-2021 درجہ بندی) کے تحت تیسرابہترین پورٹل قرار دیا گیا۔
  • پہلا راشٹریہ کیرتی پرسکار- ہندی۔
  • بینکرس کی بیداری سے متعلق سیریز کے ورک شاپس شروع کئے گئے۔تاکہ سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پر داخل کی جانے والی بینک سے متعلق شکایات کی اصل وجہ میں کمی کی جاسکے۔
  • خصوصی مہم 2.0 کے تحت ، پینشن یافتگان کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے 60 سرکولرس جاری کئے گئے۔ 3578  فزیکل فائلیں اور 3836 ای فائلیں چھنٹائی کرنے کے بعد الگ کی گئیں۔
  • 5 مئی 2022 کو پینشن عدالت منعقد کی گئی۔ 50 شہروں کو وی سی کے ذریعہ ڈیجیٹل طور پر منسلک کیا گیا۔
  • اچھی حکمرانی کے دن کے موقع پر این پی ایس قواعد وضوابط سے متعلق محکمہ جاتی اشاعت کا اجراء۔
  • سی پی ای این جی آر اے ایم ایس / تاخیر شدہ پی پی ڈیز کے لئے سکریٹریز کو پینشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی جانب سے ماہانہ رپورٹنگ کا آغاز ۔
  1. ملک گیر ڈی ایل سی مہم کی بدولت 30 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ پہنچا -پینشن یافتگان /پینشن یافتگان کے اہل خانہ کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے اس محکمے کی جانب سے یکم تا 30 نومبر 2022 کے دوران 37 شہروں میں ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔اس مہم کا مقصد ، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لئے چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) کا استعمال کرنے کی خاطر ، مرکزی حکومت کے سبھی پینشن یافتگان کے ساتھ ساتھ پینشن کی ادائیگی کرنے والی اتھارٹیز کے مابین بیداری پیدا کرنا تھا ۔30 نومبر 2022 تک مرکزی حکومت کے کُل 30.88 لاکھ پینشن یافتگان نے کامیابی کے ساتھ ڈی ایل سی  کا استعمال کیا ہے ۔ جن میں سے 2.88 لاکھ ڈی ایل سی ، چہرے کی تصدیق کے عمل کے ذریعہ تیار کئے گئے۔

  1. سال 2020 ، 2021 اور 2022 کے لئے انو بھو ایوارڈس تفویض کئے گئے - سال 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریٹائر ہوچکے عہدیداروں کے اہمیت کے حامل تجربات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھنے سے متعلق ویژن کے مطابق ، ان کی اپیل پر انوبھو پورٹل تخلیق کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں ریٹائر ہونے والے زیادہ سے زیادہ ملازمین کی اپنے اپنے مفید تجربات سے مطلع کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے ، ایک ایوارڈ اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 اکتوبر 2022 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ، وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 2019،2020 اور2021 کےلئے 15 ایوارڈ یافتگان کو انو بھو ایوارڈس تفویض کئے۔

  1. انو بھو ایوارڈ یافتگان کے اظہار خیال سے متعلق ویبنار سیریز کے ذریعہ بہترین طور طریقوں کی تشہیر – اس محکمے نے 22 نومبر 2022 سے ایک ملک گیر ویبنار سیریز کا مقصد متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں اور متعلقہ وزارتوں /محکموں/ تنظیموں کے ساتھ تجربات ساجھا کرنے میں سہولت پیدا کرنا ہے۔اس ویبنار سیریز میں انو بھوا یوارڈ سے سرفراز دو مقررین اپنے تجربات سے مطلع کرتے ہیں اورریٹائر ہونے والے ملازمین کے مابین انوبھو پورٹل پر خود اپنے تجربات پیش کرنے کی غرض سے ترغیب فراہم کرتے ہیں  اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔ یہ ویبنار ماہانہ بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے اس سال اب تک دو ویبنار منعقد کئے جاچکے ہیں جن میں کُل 1182 شرکاء نے حصہ لیا ۔
  2. اسٹیٹ بینک آف انڈیا ۔ایس بی آئی اور دیگر بنکوں کے ساتھ ملکر پینشن یافتگان کے مربوط پورٹل کا آغاز کیا گیا جس سے 11 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ پہنچا- اکتوبر 2022 کو پینشن یافتگان کے لئے ایک حقیقی سنگل ونڈو پورٹل – بھوشیہ پلیٹ فارم کے ذریعہ پینشن یافتگان کو ریٹائر منٹ کے بعد کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایس بی آئی سیوا پورٹل بھی اس میں مربوط کی گئی ہے تاکہ پینشن یافتگان سے متعلق خدمات فراہم کی جاسکیں ۔ پینشن یافتگان کی سہولت کے مقصد سے پینشن کی ادائیگی کرنے والے سبھی 17 بینکوں کو اس پورٹل میں ضم کردیا جائے گا۔
  3. بھوشیہ کو 2021-این ای ایس ڈی اے درجہ بندی کے ذریعہ مرکزی حکومت کے خدمات سے متعلق پورٹل کے تحت تیسرا بہترین پورٹل قرار دیا گیا۔

بھوشیہ ، پینشن کی منظوری اور ادائیگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنےسے متعلق ایک ویب پر مبنی آن لائن نظام ہے۔ جسے اس محکمے نے تیار کیا ہے۔اس نظام کی بدولت ، ریٹائر ہونے والے ملازمین اور منتظمہ حکام دونوں کو پورے عمل کی نگرانی کرنے اور تاخیر ہونے والے معاملوں کا پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے۔ اسے  این ای ایس ڈی اے-2021 نے مرکزی حکومت کے سروس پورٹل میں تیسرا بہترین پورٹل قرار دیا گیا ہے۔ بھوشیہ میں سات برے زمروں میں مجموعی طور پر 86 فیصد تعمیل اور بالکل آخری مرحلے  تک خدمات کی فراہمی اور صورتحال کی درخواست کا پتہ چلانے سے متعلق مجموعی طور پر 86 فیصد تعمیل  مرحلے میں 01.12.22 تک بھوشیہ 97 وزارتوں / محکموں /اعلیٰ ترین اداروں میں اور اس کے علاوہ 7920 ڈی ڈی ڈیز کے ذریعہ 817 منسلک دفاتر میں فعال ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ایپلی کیشن نے اب تک 180000 سے زیادہ پی پی ڈیز جاری کئے ہیں ۔

  1. راشتریہ کیرتی پرسکار- اس محکمے کو ہندی دوس تقریبات کے دوران ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزارت / محکمے کے زمرے میں 300 سے کم ملازمین کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرنے کےلئے پہلے راج بھات کیرتی پرسکار سے سرفراز کیا تھا۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت داخلہ کے سرکاری زبان کے محکمے نے سورت(گجرات) میں کیا تھا ایڈیشنل سکریٹری (ڈی او پی پی ڈبلیو) جناب سنجیو نارائن ماتھر نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔
  2. سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پر داخل کی گئی شکایتوں کے اصل وجوہات میں کمی لانے کی غرض سے بینکرس کی بیداری سے متعلق سیریز-اس محکمے نے بنکوں میں پینشن سے متعلق کاموں کو نمٹانے والے عہدیداروں اور پینشن سے متعلق امور کو انجام دینے والے مرکزی مراکز کے لئے بیداری پیدا کرنے والے پروگرام کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ چونکہ پینشن کی ادائیگی کرنے والے بڑے ادارے بینک ہوتے ہیں،اس لئے اس سیریز کا پہلا پروگرام 20 اور 21 جون 2022 کو اودے پور کے مقام پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے عہدیداروں کے لئے منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک کے شمال خطے کے بنکوں کے عہدیداروں کو شامل کیا گیا۔اس محکمے کے افسران کی ایک ٹیم نے بینک سے متعلق پینشن یافتگان کی عام شکایتوں، مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کو پینشن کی ادائیگی سے متعلق پینشن پالیسی اصلاحات اور ڈیجیٹل پر مبنی بنانے کے بارے میں اجلاس منعقد کئے۔تاکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے فیلڈ عہدیداران کو تازہ ترین معلومات سے باخبر کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ پینشن یافتگان سے متعلق انکم ٹیکس کے امور کے ساتھ ساتھ سالانہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے ڈیجیٹل کنٹرولر(پینشن ) نے پینشن یافتگان کی شکایتوں کی وجوہات سے مطلع کیا اور ان کے ازالہ کی غرض سے بینکوں کے ذریعہ کئے جانے والے اقدامات بھی تجویز کئے۔
  3. خصوصی مہم 2.0 کے وقت حصولیابی- محکمے نے پینشن سے متعلق شکایتوں کے ازالے میں تاخیر کے معاملوں میں کمی لانے کی غرض سے ، مہم کے آغاز میں ہی، خود سے ہی مقرر کئے گئے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ محکمے نے  قواعد  و ضوابط /عمل میں سہولت پیدا کرنے کے تحت 60 سرکولرس جاری کئے ہیں اور پینشن یافتگان کی زیر التوا 4200 شکایتوں کا ازالہ  کیا ہے۔ 6559 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان  میں سے 3578 فائلوں کی چھنٹائی  کرکے انہیں علیحدہ کردیا گیا ۔ کُل3836 ای فائلیں جن کا کام مکمل ہوچکا تھا بند کردی گئی ہیں۔ محکمے اور پینشن یافتگان کی ایسو سی ایشنوں نے پورے ملک میں صفائی ستھرائی سے متعلق 35 مہمات کا بھی انعقاد کیا۔
  4. پینشن عدالت –سبھی وزارتوں/ محکموں میں ایک ہی دن پینشن عدالتیں لگائی گئیں۔5 مئی 2022 کو مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ ساتھ غیر سول وزارتوں یعنی ، دفاع ، ریلوے، ٹیلی کام ، اور پوسٹس سمیت پورے ملک میں یہ عدالت منعقد کی گئی تاکہ مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کی پیچیدہ اور دیرینہ شکایتوں کو حل کیا جاسکے۔ وی سی کے ذریعہ 50 شہروں کو منسلک کیا گیا تھا۔ کسی مخصوص شکایت والے سبھی متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کو ایک واحد پلیٹ فارم پر مدعو کیا گیا۔ یہ ملک میں پینشن یافتگان کی شکایتوں کا ازالہ کرنے والی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک تھی۔ پینشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کے محکمے ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو نے اب تک سات پینشن عدالتیں منعقد کی ہیں اور عدالتوں میں سماعت کے لئے پیش کُل 22000 پینشن معاملوں میں سے تقریباً 16000 شکایتوں کا ازالہ کیا گیا۔ ساتویں کُل ہند پینشن عدالت 5 مئی 2022 کو وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی  سرپرستی میں نئی دہلی میں جن پتھ پر ڈاکٹر امبیڈ کر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوئی تھی۔
  5. این پی ایس قواعد و ضوابط کی محکمہ جاتی اشاعت کا اجراء-اچھی حکمرانی کے دن (25 دسمبر 2022) وزیر مملکت(پی پی ) نے سینٹرل سول سروسز (قومی پینشن نظام کے نفاذ) قواعد و ضوابط -2021 کے بارے میں ایک کتاب کا اجرا کیا۔ اس کتاب کو پینشن اور پینشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے نے شائع کیا ہے۔ اس سے پہلے ان قواعد وضوابط کو 30.03.2021 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ ان قواعد و ضوابط میں ، دیگر باتوں کے علاوہ ،پی آر اے این کے رجسٹریشن کے عمل اور الائمنٹ ،ملازمین اور حکومت کی جانب سے زیر تعاون ، رجسٹریشن کے عمل میں تاخیر ہوجانے کی صورت میں سرکاری ملازم کو ادا کیا جانے والا معاوضہ وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔
  6. سی پی ای این جی آر اے ایم ایس /تاخیر شدہ پی پی اوز کے لئے سکریٹریز کو پینشن اور پینشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے کی ماہانہ رپورٹ – محکمے نے سی پی ای این جی آر اے ایم ایس  پورٹل پر پینشن سے متعلق شکایتوں کی تاخیر اور بھوشیہ پورٹل کے مطابق پی پی اوز کے اجرا میں تاخیر کے سلسلے میں وزارتوں /محکموں کے سبھی سکریٹریز حضرات کو ماہانہ رپورٹ ارسال کرنے کا طریقہ شروع کیا ہے۔ پینشن یافتگان سے متعلق امور کے زیر التوا تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے  بین وزارتی جائزہ میٹنگیں بھی باضابطہ طور پر منعقد کی جارہی ہیں۔

***********

 

ش ح ۔    ع م  ۔ م ش

U. No.14478


(Release ID: 1887255) Visitor Counter : 163