صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سی ڈی ایس سی او اور ریاستی دوا کنٹرول انتظامیہ نے دوا ساز اِکائیوں کا مشترکہ معائنہ شروع کیا
مشترکہ معائنے ملک بھر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ عمل کے عین مطابق کئے جارہے ہیں
معائنہ، رپورٹنگ اور مناسب کارروائی کے عمل کی نگرانی کے لئے سی ڈی ایس سی او (صدر دفتر)میں دو جوائنٹ ڈرگ کنٹرولروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی
Posted On:
27 DEC 2022 2:06PM by PIB Delhi
صحت و خاندانی بہبود اورکیمیکل و فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے احکامات کے تحت دواؤں کے معیار پر کنٹرول نگرانی رکھنے والے مرکزی ادارے(سی ڈی ایس سی او)نے جوکھم پر مبنی نظریے کے مطابق دواؤں پر نگرانی کرنے والی ریاستی انتظامیہ کے ساتھ نشان زددوا ساز اِکائیوں کے مشترکہ معائنے کا کام شروع کردیا ہے۔
مشترکہ معائنے کا کام معیار کو برقرار رکھنے کے عمل کے عین مطابق ملک بھر میں کیا جارہا ہے۔ معائنے ، رپورٹنگ اور اس کے بعد کی مناسب کارروائی کے عمل کی نگرانی کرنے کے لئے اور دوا و کاسمیٹک ایکٹ 1940 اور اس کے تحت آنے والے ضابطوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ایس سی او(صدر دفتر)میں دو جوائنٹ ڈرگ کنٹرولروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ملک میں تیار ہونے والی دواؤں کے سلسلے میں معیار پر عمل آوری کرتے ہوئے بہترین معیار کو یقینی بنائے گا۔
معائنہ شروع کرنے سے قبل دوا ساز اِکائیوں، جن کی شناخت غیر معیاری رویہ اپنانے(این ایس کیو)؍ملاوٹی؍نقلی دواؤں کی مینوفیکچرنگ کے جوکھم کی شکل میں کی گئی ہے، کی ملک گیر جانچ کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
دوا سے متعلق ضابطے کا مقصد ملک میں دستیاب دواؤں کا تحفظ ، اثرات اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔دواؤں پر نگرانی رکھنے والی انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ دوا ساز اِکائیاں ، دوا اور کاسمیٹک ایکٹ 1940 اور ان کے تحت آنے والےضابطوں ، خاص طور سے بہترین تعمیری اصول(جی ایم پی)کی توقعات پر عمل کرتی ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14418)
(Release ID: 1886935)
Visitor Counter : 140