بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے آر پی ایکٹ 1950 کی دفعہ 8 اے کے مطابق ریاست آسام میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا آغاز کیا


ریاست میں اسمبلی  اور پارلیمانی حلقوں  کو دوبارہ ترتیب دینے کے  کے لیے 2001 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کو استعمال کیا جائے گا

ریاست میں نئی انتظامی اکائیوں کی تشکیل پر پابندی یکم جنوری 2023سے نافذالعمل

Posted On: 27 DEC 2022 2:47PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کی وزارت، حکومت ہند سے موصول ہونے والی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ریاست آسام میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 8اے  کے مطابق اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار اور انتخابی  کمشنروں جناب  انوپ چندر پانڈے اور جناب  ارون گوئل کی قیادت میں کمیشن نے آسام کے چیف انتخابی افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ معاملہ ریاستی حکومت کے ساتھ اٹھائیں تاکہ ریاست میں حد بندی کا عمل مکمل ہونے تک  یکم جنوری 2023 سے نئی انتظامی اکائیوں کی تشکیل پر مکمل پابندی عائد کی جاسکے ۔ جیسا کہ آئین کے آرٹیکل 170 کے تحت  اختیاردیاگیا ہے، مردم شماری کے اعداد و شمار (2001) کو ریاست میں پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوترتیب  کے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے سیٹوں کا ریزرویشن آئین ہند کی دفعات 330 اور 332 کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

کمیشن انتخابی حلقوں کی حد بندی کے مقصد کے لیے اپنے رہنما خطوط اور طریقہ کار کووٖضع کریگا اوراسے  حتمی شکل دے گا۔ حد بندی کے عمل  کے دوران، کمیشن فزیکل  خصوصیات، انتظامی اکائیوں کی موجودہ حدود، مواصلات کی سہولت، عوامی سہولت اور جہاں تک ممکن ہو، حلقوں کو جغرافیائی طور پر کمپیکٹ ایریا کے طور پر رکھا جائے گا۔

کمیشن کے ذریعہ ریاست آسام میں حلقوں  کی حدبندی کی  تجویز کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد، اسے مرکزی اور ریاستی گزٹس میں عام لوگوں سے تجاویز/اعتراضات طلب کرنے کے لیے شائع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں، ریاست کے دو مقامی اخبارات میں ایک نوٹس بھی شائع کیا جائے گا جس میں ریاست میں منعقد ہونے والی عوامی نشستوں کی تاریخ اور مقام کی وضاحت کی جائے گی۔

وزارت قانون وانصاف نے)  letter No.H-11019/06/2022-Leg.II  (مورخہ 15نومبر2022کے ذریعے ہندوستان  کے انتخابی کمیشن سے ریاست آسام میں پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی کرنے کی درخواست کی ہے۔ حد بندی ایکٹ، 1972 کے ضابطوں  کے تحت، ریاست آسام میں حلقوں  کی آخری حد بندی مردم شماری کے اعداد و شمار، 1971 کی بنیاد پر اس وقت کی حد بندی کمیشن نے 1976 میں کی تھی۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14419


(Release ID: 1886920) Visitor Counter : 145