وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت کا سال کے آخر کا جائزہ


توقع ہے کہ بھارت 55 مقامات پر 200 سے زیادہ جی20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

سیاحت کی وزارت نے 28 نئے سیاحتی ہوائی راستوں کو شامل کرنے کی اصولی  طورپرمنظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی آر سی ایس ہوائی راستوں کی مجموعی تعداد اب 59  ہوگئی ہے

نیشنل ڈیجیٹل ٹورزم مشن کا مقصد سیاحت کے  ماحولیاتی نظام کے متعلقہ فریقوں کو قومی صحت مشن کی طرح ڈیجیٹل طور پرمنسلک کرنا ہے

سیاحت کی وزارت نے’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے حصے کے طور پر ’یووا ٹورزم کلب‘ کے قیام کا آغاز کیا

ملک کے مختلف خطوں کو دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقامات کے طور پر فروغ دینے کے لیے پورے بھارت میں تہواروں، تقریبات اور لائیو درشن کی نمائش کے لیے اتسو پورٹل کا آغاز کیا گیاہے

سیاحت کی وزارت نے یونیفارم ٹورسٹ پولیس اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  پولیس محکمہ کے ڈائریکٹر جنرلس( ڈی جیز)اور آئی جیز کی ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا

ملک میں سیاحت کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کے لئے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں سیاحت سے متعلق ریاستی وزراء کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اپنے بیرون ملک دفاتر کے ذریعہ، وزارت نے عربین ٹریول مارٹ، دبئی اور ورلڈ ٹریول مارکیٹ، لندن جیسی  بڑی بین الاقوامی سفری نمائشوں  میں شرکت کی

Posted On: 22 DEC 2022 3:22PM by PIB Delhi

کیلنڈر سال 2022 کے لیے وزارت سیاحت کی اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  • یکم دسمبر 2022 کوبھارت نے ایک سال کے لیے ملکوں کے جی20 گروپ کی صدارت سنبھالی۔ 30 نومبر 2023 کو ختم ہونے والی صدارتی مدت کے دوران، ملک میں 55 مقامات پر 200 سے زیادہ سربراہ اجلاسوں کی میزبانی متوقع ہے۔ان میں سے 4 میٹنگیں بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔ مزیدیہ کہ سیاحت کی وزارت اپنے مختلف گھریلو دفاتر اور آئی ٹی ڈی سی کے ذریعے سیاحت کے  متعلقہ فریقوں بشمول ٹیکسی/کیب ڈرائیور، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ ڈرائیور، ہوٹل کا پیش پیش رہنے والاعملہ ، ٹورسٹ گائیڈ وغیرہ کے لیے ہنر مندی کی تربیت اور حساسیت کے پروگرام چلا رہی ہے۔سافٹ اسکل تربیتی پروگراموں میں آداب، کام کی جگہ اور ذاتی حفظان صحت، کووڈ پروٹوکول، غیر ملکی زبان وغیرہ شامل ہیں۔ اب تک 2000 سے زیادہ اہلکاروں کو اگلے چند مہینوں تک مزید تربیتی پروگراموں کے ساتھ  جی20 میٹنگوں کے مقامات پر، پورے  بھارت کا احاطہ کرتے ہوئے تربیت دی جا چکی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت نے وزارت داخلہ اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)کے تعاون سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس  محکمہ کے ڈائریکٹر جنرلز صاحبان/انسپکٹر جنرلزصاحبان (ڈی جیز/آئی جیز) کی ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیایہ کانفرنس  19 اکتوبر 2022 کونئی دہلی کےوگیان بھون میں ٹورسٹ پولیس اسکیم  کے آغاز کے موقع پر منعقد کی گئی تھی ۔قومی کانفرنس کا مقصد وزارت سیاحت کے ساتھ وزارت داخلہ، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام   انتظامیہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے،تاکہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ مل کر کام کرسکیں، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پولیس کے محکمہ کو غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی مخصوص ضروریات کے بارے میں حساس بنایا جاسکے  تاکہ پورے بھارت کا احاطہ کرتے ہوئے یونیفارم ٹورسٹ پولیس اسکیم کاموثر نفاذ کیا جاسکے۔

 نیشنل ڈیجیٹل ٹورازم مشن (این ڈی ٹی ایم) کا مقصد سیاحت کے ماحولیاتی نظام کے متعلقہ فریقوں کو قومی صحت مشن کی طرح ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنا ہے ۔ ڈیجیٹلائزیشن  کا کیا جانا سیاحت کی سرگرمیوں کو ایک متحد نظام کے تحت لانے اور اس طرح مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کی مسابقت کو بڑھانے کی کلید ہے۔این آئی ڈی ایچ آئی(ندھی)اوراین ڈی ٹی ایم نے ایک اہم جزو کے طور پرحیثیت حاصل کرلی ہے۔

  •  آر سی ایس اڑان -3 کے تحت سیاحت کی وزارت نے کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے شہری ہوا بازی کی وزارت  کے ساتھ سے رابطہ  کیا اور اہم سیاحتی مقامات بشمول مشہور مقامات کی بہتر کنیکٹیویٹی کے لیے سیاحتی راستوں کو شامل کیا۔اب تک 31 سیاحتی راستوں کوقابل استعمال بنایا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت نے 28 نئے سیاحتی راستوں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ لہذا، منظور شدہ ٹورازم آر سی ایس ہوائی راستوں کی کل تعداد اب 59 ہوگئی ہے۔
  • سیاحت کی وزار ت نے شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ کا اہتمام کیا تاکہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کی سیاحت کی صلاحیت کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پرنمائش کی جا سکے۔ 17 سے 19 نومبر 2022 تک میزورم کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے شمال مشرقی علاقے کے لیے 10 ویں بین الاقوامی سیاحتی مارٹ (آئی ٹی ایم) کا انعقاد میزورم کے  آئیزول میں کیا گیا۔ مارٹ نے شمال مشرق کی  آٹھ ریاستوں کے سیاحتی کاروباری برادری نیز کاروباری افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔ آئی ٹی ایم میزورم اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت کے  متعلقہ فریقوں کے لیے ایک ایساطریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ اس خطے میں ان سفری مقامات کی نمائش کی جا سکے جن کو ابھی تک سیاحتی مقام کے طور پر شہرت حاصل نہیں تھی۔
  • سیاحت کی وزارت  نے ہماچل پردیش میں دھرم شاملہ میں  18 سے 20 ستمبر 2022 تک ریاستی وزرائے سیاحت کی قومی کانفرنس منعقد کی تاکہ ملک میں سیاحت کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے سیاحت کےوزراء کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتوں، سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق تنظیموں، میڈیا وغیرہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد سیاحت کی ترقی اورنمو پربھارت کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متنوع نقطہ نظر کو سامنے لانا تھانیزبھارت میں مجموعی طور پر سیاحت کو بہتربنانے کے لیے قومی سطح پر اسکیموں، پالیسیوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات پر ریاستوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرناتھا۔مذکورہ کانفرنس کے دوران سیاحت کے شعبے میں ملک بھر سے حاصل بہترین طریقوں، کامیاب منصوبوں اور سیاحتی مصنوعات کے مواقع مندوبین اور میڈیا کے ساتھ مشترک  کیے گئے۔ کانفرنس میں وزارت کی مختلف پالیسیوں اور پروگراموں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی،جس میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ثقافتی، ورثہ ،روحانی سیاحت، ہمالیائی ریاستوں میں سیاحت، ذمہ دار اور پائیدار سیاحت اورجی-20 اجلاسوں کے سیاحت سے متعلق پہلو شامل ہیں۔
  • سیاحت کی وزارت نے یونائیٹڈ انوائرنمنٹ پروگرام (یو این ای پی) اور ریسپانسبل ٹورزم سوسائٹی آف انڈیا (آر ٹی ایس او آئی) کے اشتراک سے نئی دہلی میں پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی  کے موضوع پرقومی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر، سیاحت کی وزارت نے پائیدار سیاحت اور ذمہ دار مسافر مہم کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا۔حکمت عملی دستاویز میں پائیدار سیاحت کی ترقی کے لیے اہمیت کے حامل ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے  جس میں ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ،اقتصادی پائیداری کو فروغ دینا، سماجی و ثقافتی پائیداری کو فروغ دینا، پائیدار سیاحت کے سرٹیفیکیشن کے لیے اسکیم،آئی ای سی اور اہلیت کی ترقی شامل  ہیں۔مہم کا آغاز کرتے ہوئے،سیاحت کےسکریٹری  نے اشارہ دیا کہ سودیش درشن 2.0 کے ذریعے مختلف پروجیکٹوں اور اقدامات میں پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کے طریقوں کو نافذ  کیا جائے گا۔
  • وزارت نے 21 جون 2022 کو پریڈ گراؤنڈ، سکندرآباد، تلنگانہ میں یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی-2022) کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی  اس وقت کے بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو تھے۔  سیاحت، ثقافت اورشمال مشرقی خطے کے محکمہ (ڈونیر)کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے مشہور شخصیات، کھلاڑیوں، تلنگانہ حکومت اور بھارتہ حکومت کے شعبوں کے سربراہان اور سیاحت کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ اس تقریب کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 10,000  افراد نے حصہ لیا ۔ وزارت کے گھریلو دفاتر نے بھی ملک کے مختلف مقامات پرآئی ڈی وائی کے پروگرام منعقد کرکے اس موقع کا جشن  منایا۔
  • ملک بھر  میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کی  وزارت نے 17 فروری 2022 کو نئی دہلی میں ایم /ایس الائنس ایئر ایوی ایشن لمیٹڈ(اے اے اے ایل) کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے ۔سیاحت کی وزارت پیدا کرنے والی منڈیوں میں بھارت کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام کے طوردرجہ  دینے کی کوشش کرتی ہے جبکہ ایم /ایس الائنس ایئر ایوی ایشن لمیٹڈ  اپنے وسیع گھریلو نیٹ ورک کے ساتھ،بھارت میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔مشترکہ گھریلو فروغ کے عام مقصد کو حاصل کرنے اور سیاحت کی منڈیوں میں ایم او ٹی اور اے اے اے ایل کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر غور کرنے کے مقصد سے  مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے گئے۔
  • سیاحت کی وزارت نے اپنے بیرون ملک دفاتر کے ذریعے عربین ٹریول مارٹ، دبئی اور ورلڈ ٹریول مارکیٹ، لندن جیسی بڑی بین الاقوامی سفری نمائشوں میں حصہ لیا اور ڈی ایم سیز ، ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز، ہوٹلرز کے وفد کی قیادت کی گئی۔ان نمائشوں میں وزارت کی شرکت کے ذریعہ بھارت کو 360 ڈگری کے مقام کے طور پر بین الاقوامی سفری صنعت میں فروغ دیا گیا۔
  •  وزارت سیاحت نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر’یووا ٹورزم کلب‘ کے قیام کا آغاز کیا۔یووا ٹورزم کلب کا وژن  ان بھارتی سیاحت کے نوجوان سفیروں کو پروان چڑھانا اور ترقی  دینا ہے جو بھارت میں سیاحت کے امکانات سے واقف ہوں گے، ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی ستائش کریں گے اور سیاحت کے تئیں دلچسپی اور جذبہ پیدا کریں گے۔یہ نوجوان سفیر بھارت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تحریک دینے والے ثابت ہوں گے۔ ٹورزم کلبوں میں شرکت سے ٹیم ورک، انتظام، قیادت جیسے سافٹ ہنر کی نشوونما کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ سیاحتی طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی اور پائیدار سیاحت کے  تئیں جذبہ پیدا کئے جانے کی بھی توقع ہے۔ثانوی تعلیم کا مرکزی بورڈ سی بی ایس ای سیاحت کی  وزارت کے اس اقدام کی حمایت  میں آگے آیا ہے اور یووا ٹورزم کلبوں کی تشکیل کے بارے میں سی بی ایس ای سے منسلک تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ سیاحت کی وزارت نےسیاحتی کلبوں کے انعقاد کے لیے اسکولوں کے لیے ایک  کتابچہ بھی تیار کیا ہے۔یہ کتابچہ  مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مخصوص رہنما خطوط اور تجاویز کے ساتھ ،مقاصد، آپریشنل حکمت عملیوں کا اعادہ کرتا ہے۔
  • ندھی(این آئی ڈی ایچ آئی)سیاحت کی وزارت نے قومی مربوط ڈیٹا بیس آف ہاسپیٹلٹی انڈسٹری،قائم کیا ہے، جو کہ ایک ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے،اور جو عزت مآب وزیر اعظم کے ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے، یہ ڈیجیٹلائزیشن کو آسان بناتا ہے اور مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیتا ہے۔یہ مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کے جغرافیائی پھیلاؤ، اس کے ہجم، ڈھانچے اور موجودہ صلاحیت کے بارے میں واضح تصویر فراہم کرتا ہے تاکہ صنعت کو متعلقہ خدمات کی نمائش ، اسٹار کی درجہ بندی وغیرہ پیش کی جا سکے۔ ندھی پورٹل مختلف مقامات پر دستیاب سہولیات کا اندازہ لگانے میں مدد کرے گا۔ ہنر مند انسانی وسائل کی ضروریات اور مختلف مقامات پر سیاحت کے فروغ/ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی وضع کرےگا۔ اس اقدام کوندھی + کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مزید شمولیت اختیار کی جا سکے، یعنی نہ صرف  یہ کہ رہائش کے یونٹ، بلکہ ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز، فوڈ اینڈ بیوریج یونٹس، آن لائن ٹریول ایگریگیٹرز کنونشن سینٹرز اور سیاحتی سہولت کار بھی شامل کئے جاسکیں۔نئے نظام میں ہماری  صنعتی انجمنوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بڑے کردار کا بھی تصورکیاگیا ہے ہے۔اس کے لئے دئے گئے اس پورٹل  https://nidhi.tourism.gov.in  تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ندھی + کو قومی ڈیجیٹل ٹورازم مشن کے وژن کے ساتھ منسلک ٹیکنالوجی سے چلنے والے ایک پلیٹ فارم پر بنایا جا رہا ہے، جس سے ایک توسیع پذیر اور مستحکم ماحولیاتی نظام کو حاصل کرنے کے لیے اسے مزید اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔
  • کووڈ -19 وبا سے متاثرہ سیاحت سے متعلق خدمات کے شعبے (ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس) کے لیے، لون گارنٹی اسکیم کے تحت، سیاحت کے شعبے کے لوگوں کو ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور کووڈ-19 وباءکی وجہ سے متاثر ہونے والے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ورکنگ کیپیٹل/ذاتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں 10,700 علاقائی سطح کے ٹورسٹ گائیڈز کا احاطہ کیا جائے گا جنہیں سیاحت کی وزارت کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے اور ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کے ذریعہ تسلیم شدہ ٹورسٹ گائیڈز اور تقریباً 1,000 ٹریول اینڈ ٹورزم متعلقہ فریق (ٹی ٹی ایس) جن کو وزارت سیاحت نے تسلیم کیا ہے۔ٹی ٹی ایس  فی کس 10 لاکھ  روپےتک کے ضمانتی مفت قرضے جبکہ ٹورسٹ گائڈ فی کس ایک لاکھ روپے تک کے مفت ضمانتی قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے لئے کوئی پروسیسنگ چارجز، فورکلوزر/قبل از ادائیگی چارجز کی چھوٹ اور اضافی ضمانت کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس اسکیم کا انتظام وزارت سیاحت کے ذریعے نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی (این سی جی ٹی سی) کے ذریعے کیا جائے گا۔
  • سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے،بھارتی حکومت کی طرف سے پہلے 5 لاکھ ٹورسٹ ویزا کا اعلان کیا گیاتھا۔ اس سے پہلے غیر ملکی سیاحوں کو بھارت کا دورہ کرنےکا فائدہ  صرف ایک بار دستیاب تھا  جو کہ 31.03.2022 تک یا 5 لاکھ مفت ویزا جاری ہونے تک لاگو تھا۔
  • وزارت سیاحت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحوں کے استقبال کے لیے نئی ناقابل یقین انڈیا برانڈ فلمیں تیار کی ہیں۔ یہ برانڈ فلمیں گھریلو سفری صنعت میں پروموشنل اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کی گئی ہیں۔
  • سیاحت کی وزارت نے 27 ستمبر 2022 کو بھارتی  سفری صنعت میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے قومی سیاحت ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ 2018-19 میں صنعت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس سال  81 ایوارڈز دیے گئے۔ یہ ایوارڈز بھارت کے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑنے پیش کئے۔
  •  سیاحت کی  وزارت نے اتسو پورٹل شروع کیا ہے، جو کہ سیاحت کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی ایک ڈیجیٹل پہل ہے، جس کا مقصد پورے بھارت میں تہواروں، تقریبات اور لائیو درشن کی نمائش کرنا ہے تاکہ ملک کے مختلف خطوں کو دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقامات کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ اس کا مقصد عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کے واقعات اور تہواروں کے مختلف عناصر، تاریخوں اور تفصیلات کو ظاہر کرناہے اور سیاحوں کو سیاق و سباق سے متعلق ڈیجیٹل تجربات فراہم کرکے سیاحتی بیداری، پرکشش مقامات اور مواقع کو بڑھانا ہے۔ مزیدیہ کہ اس کا مقصد عقیدت مندوں اور مسافروں کو براہ راست درشن کی شکل میں بھارت میں کچھ مشہور مذہبی مقامات کا تجربہ اور مشاہدہ کرانا بھی ہے۔
  • طبی قدر کے سفر اور فلاح و بہبود کی سیاحت کو ملک کی ترقی کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اہم شعبوں کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے،سیاحت کی وزارت نے بھارت کو طبی اور فلاح و بہبود کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت نے طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور ایک خاکہ وضع کیا ہے۔ اسی طرح کے خطوط پر، وزارت نے ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک قومی حکمت عملی بھی تیار کی ہے تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر ایڈونچر ٹورزم کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر رکھا جاسکے۔ ایڈونچر ٹورزم کی ترقی کے لیے حکمت عملی دستاویز میں جن اہمیت کے حامل ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ریاستو کو نوٹیفائی کیا جانا ، درجہ بندی اور حکمت عملی، ہنر، صلاحیت کی تعمیر اور سرٹیفیکیشن، مارکیٹنگ اور فروغ، ایڈونچر ٹورازم سیفٹی مینجمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنانا، قومی اور ریاستی سطح پر ریسکیو اور کمیونیکیشن گرڈاور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور گورننس اور ادارہ جاتی فریم ورک وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ لنکس:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1869257

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1877003

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1860161

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1860974

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1824684

***********

 

ش ح ۔    ش ر  ۔ م ش

U. No.14411


(Release ID: 1886832) Visitor Counter : 208