ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے 9000 ایچ پی بجلی سے چلنے والے مال گاڑی کے انجنوں کی مینو فیکچرنگ اور دیکھ بھال کے کام کے لئے لیٹر آف ایوارڈ جاری کیا ہے
بھارت کے معزز وزیر اعظم نے 20 اپریل ، 2022 کو داہود میں ریلوے کی فیکٹری کے لئے سنگِ بنیاد رکھا
یہ اقدام 'میک ان انڈیا' اور 'میک فار دی ورلڈ' مہم کو آگے بڑھانے میں اہمیت کا حامل ہے
داہود کی فیکٹری بھارتی ریلوے کے ساتھ ساتھ برآمداتی مارکیٹ کے لئے زیادہ ہارس پاور والے بجلی کے انجن تیار کرے گی
ریلوے کے پیداواری یونٹوں اور دیکھ بھال کے ڈپو میں ریلوے میں کام کرنے والی افرادی قوت کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی
11 برسوں کے دوران 1200 ریل گاڑی کے انجن تیار کئے جائیں گے
مینوفیکچرنگ یونٹ متعلقہ مینو فیکچرنگ یونٹوں میں ، اُن کے قیام میں اضافے ، خطے میں راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر ے گا۔
یہ پروجیکٹ تیز رفتاری سے دیسی تکنیک کے ذریعے بھارت میں نئی ٹیکنالوجی کے فروغ میں تیزی لائے گا
ٹیکنا لوجیکل ساجھیدار کے انتخاب میں منصفانہ، شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کو اپنایا گیا
Posted On:
24 DEC 2022 11:12AM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے سیمینز انڈیا کو 9000 ایچ پی الیکٹرک فریٹ لوکوموٹیوز کی تیاری اور دیکھ بھال کے لیے لیٹر آف ایوارڈ ( ایل او اے ) جاری کیا ہے۔ داہود میں ریلوے کی فیکٹری 11 سال کی مدت میں 1200 ہائی ہارس پاور ( 9000 ایچ پی ) کے الیکٹرک انجن تیار کرے گی ۔ اس میں 1200 انجنوں کی تیاری اور 35 سال تک ان انجنوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی۔ معاہدے کی تخمینہ جاتی لاگت تقریباً 2600 ہزار کروڑ روپئے ( تقریباً 3.2 ارب امریکی ڈالر ) ہے ، جس میں ٹیکس اور قیمتوں میں اتارچڑھاؤ شامل نہیں ہے ۔
ایل او اے کے اجراء کے 30 دنوں کے اندر سیمنز انڈیا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ پروٹو ٹائپ کے انجن آنے والے دو سالوں میں فراہم کئے جائیں گے۔ داہود یونٹ دو سال کی مدت میں ان انجنوں کی تیاری کے لئے مکمل طور پر تعمیر کیا جائے گا۔ سیمنز، جسے تکنیکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، ان انجنوں کو داہود میں تیار کرے گا اور ریلوے کی افرادی قوت کو استعمال کرتے ہوئے 35 سال کی مدت کے لئے دیکھ بھال کے ڈپو - وشاکھاپٹنم، رائے پور، کھڑگپور، پونے میں دیکھ بھال کرے گا ۔
موزوں اقتصادی ڈرائیور مینوفیکچرنگ کو مکمل طور پر دیسی بنانے کو یقینی بنائیں گے ، جس کے نتیجے میں متعلقہ اشیاء کی مینوفیکچرنگ یونٹس حقیقی طور پر میک اِن انڈیا پہل میں شامل ہوں گے ۔ پروجیکٹ داہود خطے کی ترقی میں بھی قیادت کرے گا اور روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔
زیادہ ہائی ہارس پاور ( 9000 ایچ پی ) کے انجن بھارتی ریلوے میں بار برداری کی کاررائی کے لئے مستقبل کے ورک ہارس ثابت ہوں گے ۔ ان انجنوں کو بنیادی طور پر مغربی ڈی ایف سی اور ریلوے کے درجہ بندی والے سیکشنوں پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 200 گریڈینٹ میں سے 1 میں 4500 ٹن کی ڈبل اسٹیک کنفیگریشن میں کنٹینر مال بردار ٹرینوں کو لے جانے کے لئے استعمال کرنے کےلئے بنایا جائے گا اور ایسی ٹرینوں کی اوسط رفتار کو، جو سر دست 20-25 کے ایم پی ایچ ہے ، بڑھا کر ، 50- 60 کے ایم پی ایچ کر دیاجائے گا ۔ ٹرینوں کو چلانے کے پیمانے میں معیاری اضافہ پورے ریلوے کی لائن صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا ۔ یہ انجن ، جو جدید ترین آئی جی بی ٹی پر مبنی پروپلشن ٹکنالوجی سے لیس ہیں ، ری جنریٹیو بریکنگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے توانائی کے استعمال میں بچت بھی فراہم کریں گے۔
برآمدی منڈی کے لئے معیاری گیج انجنوں کی تیاری اور فراہمی کا انتظام ہے۔
بھارتی ریلوے نے سیمنز انڈیا کو ایک منصفانہ، شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی پارٹنر کی نگرانی میں ریلوے کے عملے کو استعمال کرتے ہوئے ، ان انجنوں کی تیاری اور دیکھ بھال کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14318
(Release ID: 1886320)
Visitor Counter : 176