وزارتِ تعلیم
نئی دہلی میں قبائلیوں کو با اختیار بنانے کےموضوع پر مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی
قبائلیوں کے لئے مصدقہ اور شمولیت والے عمل حکومت کی اہمیت کے حامل اہم شعبوں میں سے ایک ہے : دھرمیندر پردھان کا بیان
وزیرا عظم نریندر مودی ملک کی قبائلی آبادی کو بہت زیادہ اعزاز دے رہے ہیں : مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا بیان
مقامی زبان میں اور مادری زبان میں تعلیم سے قبائلی آبادی باختیار بن سکے گی: مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا بیان
Posted On:
21 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi
تعلیم ہنر کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں قبائلیوں کو بااختیار بنائے جانے کے موضوع پر میڈیا سے خطاب کیا۔
انہوں نے قبائلی آبادی کو اوپر لے جانے اور قبائلی آبادی کو بااختیار بنانے میں پیشرفت کے بارے میں حکومت کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بات کی۔
جناب پردھان نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس حکومت کے تمام تر اس موقف کی عکاس ہے جس میں قومی ترجیحات کے تئیں مشترکہ کارروائی کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کی قبائلی آبادی کو مناسب احترام دے رہے ہیں ۔انہوں نے قبائلی آبادی کے بہبود کے مقصد سے مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کی فنڈنگ میں تیزی لائے جانے کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہ قبائلیوں کے لئے تصدیقی اور شمولیت والے عمل حکومت کے اہمیت کے حامل اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ایس ٹی سی کے لئے مختص کیا گیا فنڈجو15-2014 میں 19437 کروڑ روپے تھے اسے 23-2022 میں بڑھاکر 87585 کروڑ کردیا گیا ہےاور قبائلی امور کی وزارت کے لئے 15-2014 میں مختص 3832 کروڑ روپے کو بھی 23-2022 میں بڑھاکر 8407 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ مختص کئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا پریاس محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک رہنمائی کا فلسفہ ہے اور ایک ذمہ دارانہ عہد ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس عہد کی عکاسی ہوتی ہے کہ پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے قبائلی آبادی کو بہتر بنایا جائے جس میں ان کی ثقافت کا تحفظ ، ان کی شناخت کا احترام ، تعلیم ،صحت ، خود کا روزگار شامل ہو۔
تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی زبانوں اور مادری زبان میں تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مرکوز شعبوں میں سے ایک کلیدی شعبہ ہے جس سےقبائلی آبادی بنیادی طور پر مستفید ہوگی ۔ انہوں نے قبائلی آبادی کے لئے ایکلوے ماڈل رہائشی اسکولوں کے بارے میں بھی بات کی ،جس کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ طلبا کا اندراج کیا جاچکا ہے۔
پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی) کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا مقصد اہمیت کی حامل قبائلی آبادی کو ماڈل گاؤں (آدرش گرام) کے منتر کے ساتھ گاوؤں کی یکسر تبدیلی کرنا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ اس کے تحت 36428 گاوؤں کی تقریباً 50 فیصد قبائلی آبادی احاطہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔اس اسکیم کا مقصد ان گاوؤں میں بنیادی ضرورتیں اور سہولیات کو مشن موڈ میں حاصل کرنا ہے ۔اس کے تحت اگلے پانچ سالوں کے عرصے میں سالانہ 7500 گاوؤں کا احاطہ کیا جائے گا ۔
حکومت قبائلی اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے ون دھن کیندر وں کی اسکیم کے تحت قبائلیوں کے لئے گزر بسر کے مواقع کو یقینی بنارہی ہے جس میں ایم ایس پی کے تحت 87 مائنر فاریسٹ پروڈیوس اشیاء (ایم ایف پی) اور ایس ایف یو آر ٹی آئی (اسفورتی) کے تحت 273 قبائلی کلسٹر شامل ہیں ۔وزیر موصوف نے اس بات کی وضاحت کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی موٹے اناج کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جوتغذیہ بخش خوراک فراہم کرتے ہیں اور قبائلی علاقوں میں بنیادی طور پر ان کی کاشت کی جاتی ہے ۔ حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر جوار کے بین الاقوامی سال کا اعلان قبائلی آبادی کو بااختیار بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا، جو باجرے کی کاشت میں بنیادی رول ادا کرتے ہیں۔
جناب پردھان نے آزادی کی جدوجہد میں قبائلی لیڈروں کے تعاون اوراس مالا مال وراثت اور تاریخ کو اعزاز دینے کی حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی جس میں قبائلیوں کے لئے میوزئم کا کھولا جانا ، جن جاتیہ گورو دوس منایا جانا اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے دیگر اقدامات جیسے ون دھن وکاس کیندرز، قابل تلاش قبائلی ڈیجیٹل دستاویز کے ذخیرے کے فروغ ، اسفورتی اسکیم اور پہلی مرتبہ قومی قبائلی تحقیقی ادارے کے قیام کے بارے میں بھی بات کی۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.14189
(Release ID: 1885620)
Visitor Counter : 164