صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین فاریسٹ سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
قدرت نے ہمیں بہترین تحائف بخشے ہیں اور یہ ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ ماحولیات کے تئیں حساس اور ذمہ دار بنے : صدر جمہوریہ مرمو
Posted On:
21 DEC 2022 1:59PM by PIB Delhi
انڈین فاریسٹ سروس کے زیر تربیت افسران نے آج (21 دسمبر ، 2022 ء ) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات زمین پر ہر ایک زندگی کا محور ہیں ۔ البتہ ، ان کا کردار جنگلاتی حیات کا مسکن فراہم کرنے اور ذریعہ معاش سے لے کر اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاربن کے اثرات کو وسیع پیمانے پر ختم کرنے جیسی الگ الگ سرگرمیوں پر مشتمل ہے ۔ وہ دنیا کی بہت سی خطرے سے دوچار حیوانات اور نباتات کا گھر ہیں۔ جنگلات کی چھوٹی چھوٹی پیداوار ہمارے ملک میں 27 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہیں ۔ جنگلات کی دواؤں کے لئے بھی بہت اہمیت ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ، جنگلات میں رہنے والی برادریوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ قبائلی برادریوں سمیت جنگلات میں رہنے والوں کا جنگلات کے ساتھ ہم آہنگی کے رشتے کو ، اب وسیع طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور یہ ہماری ترقی کے معاملات میں شامل ہو گیا ہے ۔ یہ انڈین فاریسٹ سروس کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان برادریوں کو ، ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کریں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حال ہی میں ، ہم بھارت اور دنیا کے مختلف حصوں میں جنگل میں لگنے والی بہت بڑی آگ کے بارے میں سن رہے ہیں۔ ہمارے سامنے نہ صرف جنگلات کا تحفظ بلکہ آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کا ایک بڑا چیلنج ہے۔ آج ہمارے پاس شہری جنگلات، جنگل کے خطرے کو کم کرنے کی نئی ٹیکنا لوجی ، ڈاٹا پر مبنی جنگلات کا بندوبست اور کلائمیٹ اسمارٹ جنگل کی معیشتوں کے تصور ات موجود ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے انڈین فاریسٹ سروسز کے افسران پر زور دیا کہ وہ بھارت کے جنگلاتی وسائل کے پائیدار انتظام کے لئے اختراعات کریں اور نئے طریقے تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ، انہیں ہمارے جنگلات کو غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے ، جس کے معاشی اور ماحولیاتی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات ، ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ ہمیں اپنے جنگلات کو زندہ اور صحت مند رکھنا چاہیئے ۔ ترقی بہت ضروری ہے اور اسی طرح پائیداری بھی بہت ضروری ہے ۔ قدرت نے ہمیں بے شمار تحائف عطا کئے ہیں اور یہ ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم ماحول کے تئیں حساس اور ذمہ دار بنیں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو، دوبارہ تخلیق شدہ قدرتی وسائل اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے ساتھ ایک خوبصورت ملک تحفے میں دینا ہے۔
Please click here to see the President's speech -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14144
(Release ID: 1885546)
Visitor Counter : 134